Latest News

نربھیا سانحہ: سپریم کورٹ نے خارج کی مجرم پون کی کیوریٹو پٹیشن، کل ہونی ہے پھانسی

نربھیا سانحہ: سپریم کورٹ نے خارج کی مجرم پون کی کیوریٹو پٹیشن، کل ہونی ہے پھانسی

نئی دہلی : نربھیا اجتماعی آبروریزی اور قتل کیس کے قصوروارپھانسی کو ٹالنے کے لئے نئے نئے پینترے اپنا رہے ہیں، لیکن ان کا ہر داؤ ناکام ہوجاتا ہے ۔اسی کے تحت دہلی   پون گپتا کی کیوریٹو پٹیشن پیر کو سپریم کورٹ نے خارج کردی ۔ اس طرح پون بھی اپنے سبھی قانونی آپشنز کا استعمال کرچکا ہے ۔ تاہم پون کے پاس فی الحال صدر جمہوریہ کے پاس رحم کی عرضی داخل کرنے کا آپشن باقی ہے ۔ حالانکہ رحم کی عرضی قانونی آپشن کے دائرے میں نہیں آتی ہے ۔ اس طرح نربھیا اجتماعی آبروریزی اور قتل کیس کے سبھی قصورواروں کے سبھی قانونی آپشنز ختم ہوچکے ہیں ۔ ایسے میں قانونی طور پر سبھی قصورواروں کو تین مارچ کو پھانسی پر لٹکانے کا راستہ صاف ہوچکا ہے ۔ بتادیں کہ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے چاروں قصورواروں کے خلاف تین مارچ کیلئے ڈیتھ وارنٹ جاری کیا ہے ۔

https://twitter.com/ANI/status/1234352359993536512?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1234352359993536512&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fdelhi-gangrape-nirbhaya-case-supreme-court-junks-curative-petition-of-convict-pawan-but-he-has-option-of-sending-a-mercy-petition-to-the-president-imt-295425.html
قصوروار پون کی عرضی کی سماعت پیر کو پانچ ججوں کی بینچ نے کی ، جس میں جسٹس این وی رمن ، جسٹس ارون مشرا ، جسٹس آر ایف نریمن ، جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اشوک بھوشن شامل تھے ۔
خیال رہے کہ پون نے جرم کے وقت خود کو نابالغ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے پھانسی کو عمر قید میں بدلنے کی درخواست کی تھی ۔ پون نے وکیل اے پی سنگھ کے ذریعہ کیوریٹو عرضی داخل کرکے معاملہ میں اپیل اور نظر ثانی کی عرضیوں پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کو خارج کرنے کی درخواست بھی کی تھی ۔

PunjabKesari
قابل ذکر ہے کہ دہلی میں 16 دسمبر 2012 کو چلتی بس میں ایک طالبہ کی اجتماعی آبروریزی کا شرمناک واقعہ پیش آیا تھا ۔ یہی نہیں قصورواروں نے انتہائی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرہ کو بس سے پھینک بھی دیا تھا ۔ علاج کے دوران متاثرہ کی موت ہوگئی تھی ۔
اس واقعہ میں چھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس میں ایک م نابالغ تھا، جسے تین سال کے لئے اصلاحی ہوم میں بھیجا گیا تھا۔ ایک ملزم رام سنگھ نے تہاڑ جیل میں خود کشی کر لی تھی۔ چار دیگر ملزمان - مکیش، اکشے، ونے اور پون کو پھانسی کی سزا ملی تھی۔



Comments


Scroll to Top