Latest News

مایاوتی نے  سی اے اے ، این آرسی  کی مخالفت کرنے وا لی خواتین پر درج کیس واپس لینے کا  کیا مطالبہ

مایاوتی نے  سی اے اے ، این آرسی  کی مخالفت کرنے وا لی خواتین پر درج کیس واپس لینے کا  کیا مطالبہ

لکھنؤ:  بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے سی اے  اے  اور این آر سی  کی مخالفت میں  مظاہرہ کرنے والی خواتین کے خلاف درج کیس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔مایاوتی نے پیر کو ٹویٹ کیا، کہ  سی اے  اے ، این آر سی وغیرہ کی مخالفت میں سنگھرش ( جدو جہد) کرنے والی خواتین سمیت جن لوگوں کے بھی خلاف اتر پردیش کی بی جے پی حکومت کی طرف سے غلط مقدمے درج کئے گئے ہیں انہیں فوری طور پر واپس لیا جائے۔  انہوں نے  کہا کہ سی اے  اے این آر سی کی مخالفت میں جدوجہد کے دوران  جن افراد کی جن چلی گئی  ہے  حکومت انکے  خاندان والوں کی مناسب مدد کرے ۔

https://twitter.com/Mayawati/status/1221667103184261120
 بتادیں کہ شہر کے گھنٹہ گھر علاقے میں 17 جنوری سے سی اے اے  کے خلاف دھرنا چل رہا ہے۔ اترپردیش پولیس نے ہفتہ کو ایک خاتون سمیت 10 افراد کو گرفتار کیا اور حکم کی خلاف ورزی کے لئے 100 خواتین مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ٹھاکرگج کے تھانہ انچارج پرمود مشرا نے بتایا تھا کہ 10 خواتین اور سو نامعلوم خواتین کے خلاف حکم کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہ لوگ گھنٹہ گھر  پر  مظاہرہ کر رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ان میں پوجا  شکلا اور سات مرد کارکن شامل ہے۔ دہلی کے شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف چل رہے  مظاہرے کی طرز پر لکھنؤ کے گھنٹہ گھر  مظاہرہ   ہو رہا ہے ۔ خواتین مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مرکزی حکومت  سی اے اے  اور این آر سی کو واپس نہیں لیتی، اس وقت تک ان کی تحریک جاری رہے گی۔



Comments


Scroll to Top