Latest News

یوپی : شدید بارش سے 20 کی موت ، وزیر اعلیٰ نے راحتی کام یقینی بنانے کے دئیے احکامات

یوپی : شدید بارش سے 20 کی موت ، وزیر اعلیٰ نے راحتی کام یقینی بنانے کے دئیے احکامات

لکھنؤ: اترپردیش میں مسلسل دوسرے روز بھی شدید بارش ہونے کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 20 پہنچ ہوگئی ہے ۔ اس کے علاوہ  30 سے زیادہ مویشیوں کے مرنے کی بھی خبر ہے ۔  سرکاری ذرائع نے کہا جمعہ کو یہاں بتایا کہ صوبے میں ہو رہی بارش کے چلتے کئی مقامات پر حادثے ہوئے ہیں ۔ سرکار نے ضلع افسران کو فوری طور پر متاثرین کو راحت پہنچانے کے احکامات دئیے ہیں ۔ 
یوگی آدتیہ ناتھ نے سیلاب سبھی افسران کو پوری تیاری کے ساتھ  متاثرین کو  راحتی پہنچانے  کو کہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افسر علاقے کا دورہ کر راحتی کاموں لگیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زیادہ بارش سے اموات ہونے کی صورتحال میں مہلوکین کے اہل خانہ کو 24 گھنٹے کے اندر چار لاکھ روپے کی اقتصادی امداد دی جائے ۔ وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کو مناسب علاج کے انتظامات یقینی کرنے کے احکامات بھی دئیے ہیں ۔ 

PunjabKesari
12 ویں جماعت تک کے سبھی سکول رہے آج بند
بارش کے چلتے ضلع افسر کوشل راج شرما کے احکامات پر لکھنؤ میں 12 ویں جماعت تک کے سبھی سکول آج بند ہیں ۔ بارش کے چلتے کئی مقامات پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ذریعے اگلے دو دن تک بارش ہونے کی وارننگ کے بعد دیہاتی علاقوں میں حادثوں کے خدشے کے چلتے متعلقہ افسران کو محتاط رہنے کے احکامات دئیے گئے ہیں ۔ 
غور طلب ہے کہ صوبے میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران بارش والے علاقوں میں چندولی ، امیٹھی ، بھدوہی ، ایودھیا، وارانسی ، مہوبہ ، باراہ بنکی ، کوشامبی  سمیت 20 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ بارش کی وجہ سے کئی مکان گرنے اور مویشیوں کے مرنے کی بھی اطلاع ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top