Latest News

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوٹریس نے کرتارپور کوریڈور کھولنے کا کیا خیر مقدم

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوٹریس نے کرتارپور کوریڈور کھولنے کا کیا خیر مقدم

اقوام متحدہ:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کرتارپور کوریڈور کھولے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بین مذاہب ہم آہنگی اور باہمی افہام و تفہیم کا راستہ ہموار ہوگا۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کو پاکستان کے گوردوارہ دربار صاحب کے تاریخی ریسٹ ہاس کا افتتاح کیا تھا۔
گوردوارہ دربار صاحب پاکستان میں دریائے راوی پر واقع ہے اور پنجاب کے گورداسپور میں ڈیرہ بابا نانک تیرتھ کے مقام سے تقریبا چار کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔

PunjabKesari
انتونیو گوٹریس نے ٹویٹ کرکے کہاکرتارپور کوریڈور کھولنے کے لئے ہم ہندوستان اور پاکستان دونوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ دو اہم سکھ زیارت گاہوں کو جوڑنے، بین المذاہب ہم آہنگی کی راہ ہموار کرنے اور عقیدت مندوں کو ویزا فری سرحد پار سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لئے دونوں ممالک کا خیرمقدم کرتے ہیں۔اس سے ہندوستان سے 5000 عقیدت مند روزانہ تیرتھ یاترا کر سکیں گے۔
خیال رہے حکومت پاکستان نے ہفتہ اور 12 نومبر کو گرو نانک جینتی کے موقع پر کرتارپور جانے والے یاتریوں کے لئے پاسپورٹ اور 20 ڈالر کا سروس ٹیکس معاف کر دیا ہے۔



Comments


Scroll to Top