Latest News

اقوام متحدہ چیف گتریس کی دہلی تشدد پر پینی نظر، مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں کو دی یہ صلاح

اقوام متحدہ چیف گتریس کی دہلی تشدد پر پینی نظر، مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں کو دی یہ صلاح

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ایتونیو گتریس نئی دہلی کی موجودہ صورت حال پر قریبی نظر بنائے ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے مظاہرین کو پرامن طریقے سے  مظاہرہ کرنے  اور سکیورٹی ہلکاروں کو تحمل برتنے کی صلاح دی ہے۔

PunjabKesari
سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دجار ک نے روزانہ پریس کانفرنس میں کہا، '' مجھے لگتا ہے کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ مظاہرین کو پرامن طریقے سے  مظاہرہ  کرنے  دیا جائے اور سیکورٹی فورسز  تحمل سے کام لیں۔  اقوام متحدہ کے صورت حال کی نگرانی کے سوال پر دجار ک نے کہا، '' جی ہاں، ہم یقینی طور پر پوزیشن پر قریب نظر بنائے  ہوئے ہیں۔

PunjabKesari
غور طلب ہے کہ دہلی میں نظر ثانی شہریت قانون( سی اے اے )کی حمایت کرنے والے اور مخالفت کرنے والے گروپوں کے درمیان تنازعہ نے فرقہ وارانہ رنگ لے لیا۔فسادیوں نے کئی گھروں، دکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی اور ایک دوسرے پر پتھرا ؤ کیا۔ ان واقعات میں بدھ تک کم از کم 20 لوگوں کی جان چلی گئی اور تقریباً 200 افراد زخمی ہو گئے۔
 



Comments


Scroll to Top