Latest News

کشمیر پر برطانیہ کا واضح پیغام : نہیں بد لیں گے پالیسی ، فیصلہ ہند- پاک کے ہاتھوں میں

کشمیر پر برطانیہ کا واضح پیغام : نہیں بد لیں گے پالیسی ، فیصلہ ہند- پاک کے ہاتھوں میں

لندن: برطانیہ میں اس ہفتے پارلیمان کے ویسٹ منسٹر ہال میں ہونے والی بحث کے دوران برطانوی حکومت نے کشمیر کے بارے میں اپنی طویل مدتی پالیسی کی توثیق کی کہ یہ  ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیریوں کی خواہشات کی بنیاد پر حل کیے جانے والا معاملہ ہے۔ دفتر خارجہ، دولتِ مشترکہ اور ترقی کے امور کے وزیر ہامش فالکنر نے پاکستانی نژاد لیبر رکن پارلیمان عمران حسین کی جانب سے پیش کی گئی ' کشمیر: حق خود ارادیت ' کے عنوان سے ہونے والی بحث کے دوران سرکاری مؤقف پیش کیا۔
برطانوی پاکستانی ووٹروں کی خاصی تعداد رکھنے والے بریڈفورڈ ایسٹ کے رکن پارلیمان نے وزیر سے ایک اہم سوال کا جواب طلب کیا کہ آیا کشمیر ایک دو طرفہ مسئلہ ہے یا ایک بین الاقوامی مسئلہ۔ فالکنر نے کہا کہ میں کشمیر کے حوالے سے برطانوی حکومت کے طویل عرصے سے قائم مؤقف کی توثیق کرتا ہوں، جو یہ ہے کہ کشمیری عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس صورتحال کا مستقل حل تلاش کرنا ہندوستان اور پاکستان کی ذمہ داری ہے۔
 



Comments


Scroll to Top