لندن: برطانیہ کی جانب سے پر فضائی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)عائد پابندی ہٹائے جانے کے بعد پاکستان کی سرکاری ایئرلائن جلد ہی لندن تک کے لئے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے ایک قدم قریب پہنچ گئی ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن نے یہاں ایک بیان میں کہاکہ فضائی حفاظت میں بہتری کے بعد، یو کے ایوی ایشن سیفٹی کمیٹی نے پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں۔
نجی ایئر لائنز کو اب بھی برطانیہ میں کام کرنے کے لیے برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے اجازت نامے کے لیے درخواست دینے کی ضرورت ہوگی۔ 2020 کے فضائی حادثے اور اس کے نتیجے میں پاکستانی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو یورپی یونین اور برطانیہ کے لیے کام کرنے سے روک دیا گیا تھا۔
اگرچہ یورپی یونین نے گزشتہ سال پابندی ختم کر دی تھی اور اس سال جنوری میں باقاعدہ اس کو چالو کر دیا گیا تھا ، لیکن برطانیہ کے حکام سکیورٹی خدشات کے باعث اب بھی پاکستانی ایئر لائنز کو کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ بیان کے مطابق برطانوی حکام کے اس نئے اعلان کے بعد اب تمام پاکستانی ایئر لائنز برطانیہ کے لیے پروازیں چلانے کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ وہ بین الاقوامی حفاظتی معیارات پر پورا اترنے کو یقینی بنانے کے لیے برطانیہ اور پاکستانی ایوی ایشن ماہرین کے درمیان تعاون کی شکر گزار ہیں۔