نئی دہلی: بالی وڈ کے مشہور گلوکار ادت نارائن اپنے ہٹ گانوں کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ جگہ بنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے سلمان خان سے لے کر شاہ رخ خان تک سب کے لیے کئی سپر ہٹ گانے گائے ہیں۔ لیکن اب وہ اپنے ایک وائرل ویڈیو کی وجہ سے تنازعات میں آگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی ایک خاتون مداح کو لِپ کس (ہونٹ پرکس ) کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین گلوکار پر بھڑک رہے ہیں اور انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
https://x.com/theprayagtiwari/status/1885406333933150254?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1885406333933150254%7Ctwgr%5E810ae1e222d05c7c45728cadb2efdf59193af128%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fudit-narayan-kissed-a-female-fan-during-a-live-concert-2098400
کیا ہے وائرل ویڈیو میں ؟
وائرل ویڈیو میں، ادت نارائن لائیو کنسرٹ کے دوران 'ٹپ ٹپ برسا' گانا گا رہے ہیں۔ اس دوران ان کے مداح ان سے ملنے آتے ہیں اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنواتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون مداح ان کے پاس آتی ہے اور تصویر کلک کرنے کے بعد جب وہ وہاں سے جانے والی ہوتی ہے تو گلوکار اچانک اسے گلے لگا کر کس کر لیتے ہیں ۔
ادت نارائن کی وضاحت
ویڈیو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ بہت سے لوگ ادت نارائن کے اس اقدام کو غلط سمجھتے ہوئے تنقید کر رہے ہیں، جب کہ کچھ لوگ اسے ان کی دیوانگی مانتے ہیں۔ ادت نارائن نے اس پر اپنی وضاحت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ' فینز بہت دیوانے ہوتے ہیں اور ہم مہذب لوگ ہیں، ہم ایسا نہیں کرتے۔یہ سب دیوانگی ہوتی ہے ، کچھ لوگ اپنی محبت کے اظہار کے لیے ایسا کرتے ہیں، اس میں کوئی غلط بات نہیں'۔
گلوکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'ہجوم میں بہت سارے لوگ ہیں اور ہمارے پاس باڈی گارڈز بھی ہیں لیکن مداحوں کو لگتا ہے کہ انہیں موقع مل رہا ہے، تو وہ ہاتھ ملانے یا اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے ہاتھ بڑھاتے ہیں۔ ایسے معاملوں پر بہت زیادہ توجہ نہیں دینی چاہئے ۔