ممبئی : ٹھاکرے پریوار میں آج تاریخ رقم ہونے جارہی ہے ۔ شو سینا صدر ادھو ٹھاکرے آج مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے ۔ وہیں وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لینے سے پہلے ادھو ٹھاکرے نے 'سامنا' کے ایڈیٹر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ 'سامنا'شو سینا اخبار ہے ۔ جس میں بطور ایڈیٹر ادھو ٹھاکرے اپنے آرٹیکلز لکھتے رہے ہیں ۔ اب ادھو کا نام سامنا کے فرنٹ پیج پر بطور ایڈیٹر نہیں شایع ہوگا ، فی الحال سنجے راؤت اس کے ایگزیکٹو ایڈیٹر ہیں ۔ سامنا دو زبانوں ہندی اور مراٹھی میں شایع ہوتا ہے ۔
بتا دیں کہ سامنا کی شروعات مراٹھی زبان میں بالا صاحب ٹھاکرے نے 23 جنوری 1988 کو کی تھی ۔ اس کے کچھ سالوں بعد یعنی 23 فروری 1993 کو دوپہر کا سامنا نام سے ہندی اخبار کی شروعات کی گئی ۔ بالا صاحب 17 نومبر 2012 تک سامنا میں لیکھ لکھتے رہے ہیں اور ان کے بعد ادھو ٹھاکرے نے شو سینا کے ساتھ سامنا کی بھی کمان سنبھال لی ۔ اب بطور وزیر اعلیٰ اپنی سیاست میں نئی اننگ شروع کرنے جارہے ہے ادھو نے سامنا کے ایڈیٹر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔