Latest News

امریکہ کی کیریبین خطے میں زبردست فوجی تیاری، 5 ہزار فوجی ، جنگی جہاز اور 75 جیٹ کئے تعینات، دنیا کی بڑھی ٹینشن

امریکہ کی کیریبین خطے میں زبردست فوجی تیاری، 5 ہزار فوجی ، جنگی جہاز اور 75 جیٹ کئے تعینات، دنیا کی بڑھی ٹینشن

واشنگٹن: وینزویلا کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان امریکہ نے کیریبین خطے میں اپنی فوجی موجودگی کو زبردست طریقے سے بڑھا دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایئرکرافٹ کیریئر گروپ "یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ" کو لاطینی امریکہ بھیجنے کا حکم دیا، جسے اب تک کے کسی بھی اینٹی نارکوٹکس مشن سے بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اسے واشنگٹن کی اب تک کی سب سے مضبوط فوجی کارروائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اس تعیناتی میں شامل ہیں

  • 5,000 سے زیادہ ملاح اور عملہ۔
  • 75 لڑاکا طیارے۔
  • 8 اضافی جنگی بحری جہاز۔
  • 1 جوہری آبدوز۔
  • ایف-35 لڑاکا طیارے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ قدم علاقائی ممالک کے لیے تشویش کا باعث بن سکتا ہے اور امریکہ کے ارادوں پر سوال اٹھا سکتا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ طویل عرصے سے نکولس مادورو کی حکومت پر الزام لگاتی رہی ہے کہ وہ منشیات کے اسمگلروں کو تحفظ دے رہی ہے اور جمہوری اداروں کو کمزور کر رہی ہے۔
پینٹاگن کا ردعمل
پینٹاگن کے ترجمان شین پرنیل نے ایکس(سابق ٹویٹر)پر لکھا کہ "یو ایس ایس ساؤتھ کام خطے میں بڑھتی ہوئی امریکی فوجی موجودگی ہماری صلاحیت کو بڑھائے گی، تاکہ ہم غیر قانونی سرگرمیوں کا پتہ  لگا سکیں، انہیں روک سکیں اور ختم کر سکیں، جو امریکہ اور مغربی نصف کرہ  کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں' ۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایئرکرافٹ کیریئر کب لاطینی امریکہ پہنچے گا۔ چند دن پہلے تک یہ جہاز یورپ میں جبرالٹر کی خلیج سے گزر رہا تھا۔
پچھلی کارروائیاں
ستمبر 2025 کے آغاز سے امریکی فوج نے کیریبین سمندر میں مبینہ منشیات اسمگلنگ جہازوں پر 10 فضائی حملے کیے، جن میں تقریبا 40 افراد ہلاک ہوئے۔ ان میں سے کچھ ہلاک شدگان وینزویلا کے شہری تھے۔
وینزویلا کا ردعمل
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے بارہا الزام لگایا ہے کہ امریکہ انہیں اقتدار سے ہٹانے کی سازش کر رہا ہے۔ اگست میں امریکی انتظامیہ نے مادورو کی گرفتاری میں مدد دینے والے اطلاع فراہم کرنے والے کے لیے انعامی رقم کو ڈھائی کروڑ ڈالر سے بڑھا کر پانچ کروڑ ڈالر کر دیا تھا۔
کولمبیا کے ساتھ تناؤ
امریکہ اور کولمبیا کے تعلقات بھی کشیدہ  ہوئے ہیں۔ ٹرمپ نے کولمبیائی صدر گستاوو پیٹرو کو "ڈرگ لیڈر" اور "برا انسان" کہہ کر مخاطب کیا، جس پر بوگوٹا نے سخت اعتراض کیا۔ یہ قدم امریکہ کی وینزویلا اور لاطینی امریکہ میں پالیسی اور سکیورٹی حکمت عملی میں ایک نئے رخ کی نشاندہی کرتا ہے، جس سے علاقائی اور عالمی سیاست میں ہلچل مچ سکتی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top