Latest News

پلوامہ حملے کو لیکر بڑاخلاصہ، بم بنانے کے لئے امیزن سے منگواتھا کیمیکل ، دو افراد گرفتار

پلوامہ حملے کو لیکر بڑاخلاصہ، بم بنانے کے لئے  امیزن سے منگواتھا کیمیکل ، دو افراد گرفتار

سرینگر:پلوامہ حملہ معاملے میں قومی جانچ ایجنسی(این آئی اے) نے جمعہ کو دو اور افراد کو گرفتار کیا جن میں سے ایک نے آئی ای ڈی  بنانے کے لئے کیمیکلوں  کی آن لائن خریدار ی کی تھی ۔ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلعے میں گزشتہ سال اس دہشت پسند انہ حملے میں مرکزی ریزرو پولیس فورس  (سی آر پی ایف )کے 40جوان شہید ہو گئے تھے۔

PunjabKesari

پلوامہ میں 14فروری،2019کو ایک خودکش حملہ   آور نے بارود سے بھری ایک کار سی آر  پی ایف کے قافلے میں گھس کر دھماکہ کر ا دیا تھا۔این آئی اے نے سری نگر کے باغ  مہتاب علاقے کے وزیر الاسلام  (19)اور پلوامہ کے کہریپورا  گائوں کے محمد  عباس راٹھور(32)کو گرفتار کیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی اس معاملے میں گرفتار کئے گئے شخص  کی تعداد اب پانچ ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے ایک باپ بیٹی اور خودکش حملہ آورکے قریبی کودو دیگر کارروائیوں میں گرفتار کیا گیا تھا۔

PunjabKesari
ایک افسر نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں اسلام نے خلاصہ کیا ہے  کہ  جیش محمد کے پاکستانی  دہشت گردوں کے احکام پر اس نے آئی ای ڈی بنانے کے لئے کیمیکل ، بیٹریاں اور دوسرا سامان   خریدنے کے لئے اپنے امیزان آن لائن شاپنگ  اکائونٹ کا استعمال کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پلوامہ حملے کی شازش کے تحت  اسلام نے یہ چیزیں آن لائن  منگا کر انہیں خود جیش دہشت گردوں تک پہنچایا - افسر نے کہا  کہ راتھور بھی جیش کے لئے کام کرتا ہے ۔اس نے خلاصہ کیا ہے کہ جب جیش دہست گرد اور آئی ای ڈی ماہرین محمد عم اپریل مئی ،2018میں کشمیر پہنچا تب اس نے ہی اسے اپنے گھر میں ٹھہرایا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ راٹھور نے پلوامہ حملے سے پہلے کئی بار جیش کے دہشت گردوں ، خود کش حملہ آور عادل احمد ڈار ،سمیر احمد ڈار اور پاکستانی کامران کو بھی اپنے گھر میں ٹھہرایا تھا۔ 

PunjabKesari
افسر نے کہا کہ اس نے عادل سمیت جیش دہشت گردوں کو ہکری پورہ  میں ملزم طارق احمد شاہ اور اس کی بیٹی ایشا جان کے گھر میں ٹھہرانے میں بھی مدد کی ۔انہوںنے بتایا کہ اسلام اور راٹھور  کو سنیچر وار کو جموں میں خصوصی  این آئی اے کی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ معاملے کی جانچ جاری رہے گی ۔ این آئی اے نے پلوامہ حملہ معاملے کی جانچ اپنے ہاتھوں میں لی ۔
 



Comments


Scroll to Top