Latest News

کورونا:لاک ڈاون میں جنمے جڑواں بچوں کا ماں نے رکھا کورونا -کووڈ  نام ، جانیں کیوں

کورونا:لاک ڈاون میں جنمے جڑواں بچوں کا ماں نے رکھا کورونا -کووڈ  نام ، جانیں کیوں

نئی دہلی:دنیا کے زیادہ تر ممالک میںپھیل چکے کورونا وائرس نے قہر مچا رکھا ہے۔ اس  خطر ناک وائرس سے دنیا بھر میںاب تک 37519افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ قریب 781656افراد اس سے متاثر ہیں۔ اسی درمیان 27مارچ کو امبیڈکر ہسپتال  میں ایک عورت نے جڑواں بچوں  کو جنم دیا جن کا نام کورونا اور کووڈ رکھ دیا ۔
بچوں کی ماں  پرتی ورما نے بتایا کہ لوگوں کے دل  سے وبا کے ڈر کو دور کرنے کے لئے ہم نے جڑواں بچوں  کا نام ہی کورونا کووڈ  رکھا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ اس وقت پورا ملک کوروناسے جنگ لڑ رہا ہے ۔ ہندوستان کی تاریخ میںپہلی بار ایسا ہو اجب مسافر ٹرین  کی آمدورفت  بند کر دی گئی ہے ۔ ہر شخص گھروں میںقید ہیں ،۔ایسے میں میرے لئے 27مارچ کی رات خصوصی اہمیت رکھتی ہے ۔ ایک طرف جہاں کورونا سے لوگ پریشان ہیں تو وہیں دوسری  طرف ان کے گھر جڑواں  بچوں کا جنم ہوا۔
ملک میں1500سے زیادہ ہوئے متاثر ، اب تک 47افراد کی موت
کورونا وائرس سے متاثرہ   افراد کی تعدادہر دن تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے اب تک اس وائرس کی زد میں1550لوگ آ چکے ہیں اور 47سے زیادہ لوگوں کی موت ہو  چکی ہے۔ ملک میں اس وائرس سے  سب سے زیادہ کیرل اس کے بعد مہاراشٹر متاثر ہے ۔ وہیں دارالحکومت  دہلی میں کوروناکے 23نئے معاملے  آنے کیساتھ ہیں جبکہ  یہاں پر 10لوگوں نے ا س خطر ناک وائرس سے اپنی جان کھو دی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top