Latest News

دنیا میں بھر میں میڈیا اور حکومت پر اعتماد میں آئی کمی: سروے

دنیا میں بھر میں میڈیا اور حکومت پر اعتماد  میں آئی کمی: سروے

داووس:  عدم مساوات بڑھنے کے ساتھ دنیا بھر میں مختلف اداروں کو لے کر بھروسہ ٹوٹ رہا ہے۔ خاص طور پر حکومتوں اور میڈیا کو لے کر اعتماد کم ہوا ہے۔ اگرچہ، چین اور ہندوستان دو ایسے ملک ہے جہاں حکومت اور دوسرے اداروں کے تئیں اعتماد کی سطح دیگر ممالک کے مقابلے اونچی ہے۔ منگل کو جاری  'ایڈیلمین ٹرسٹ بیرومیٹر'  کے سروے میں یہ کہا گیا ہے۔ 
وہیں، دوسری طرف ہندوستان کی گنتی ان ممالک میں اہم ہے جہاں روزگار کھونے کو لے کر فکر سب سے  زیادہ ہے۔ چین اس آبادی کے بڑے حصے کے درمیان بھروسے کے معاملے میں  فہرست میں اول ہے جبکہ اس معاملے میں ہندوستان  دوسرے نمبر پر ہے ۔وہیں روس دونوں معاملوں میں نچلے پائیدان پر رہا ہے۔اس سروے میں کہا گیا ہے کہ مضبوط عالمی معیشت اور تقریباً مکمل ملازمت کی حیثیت کے باوجود ہر  ترقی یافتہ مارکیٹ میں  کثیر حصہ داروںکو اس بارے میں اعتماد نہیں ہے کہ ان کی حیثیت پانچ سال میں بہتر  ہوگی اور 56 فیصد کا خیال ہے کہ موجود سرمایہ دارانہ نظام بھلائی کرنے کے مقابلے نقصان زیادہ کر رہا ہے۔
 ایڈیلمین کے اہم ایگزیکٹیو آفیسر رچرڈ ایڈیلمین نے کہا، 'ہم اعتماد کی کمی کی صورتحال  میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، 'ہم نے 20 سال پہلے بھروسے کا اندازہ شروع کیا۔ اقتصادی ترقی نے اعتماد کو بڑھایا ہے۔ یہ ایشیا اور مغربی ایشیا میں بنا ہوا ہے لیکن ترقی یافتہ مارکیٹوں میں ایسا نہیں ہے۔ترقی یافتہ ممالک میں قومی آمدنی میں عدم مساوات اب اہم عنصر بن گیا ہے۔خدشہ امیدوں کا گلا گھونٹ رہا ہے ۔طویل عرصے   سے جو یہ تاثر رہا ہے کہ مشکل محنت سے ہم اوپر جائیں گے، وہ اب غیر اہم ہو رہا ہے۔
سروے کے مطابق، 'یہ فکر وسیع سطح پر ہے۔عالمی سطح پر زیادہ تر ملازم (83 فیصد)آٹومیشن، طویل وقت  چلی آرہی نرمی، تربیت کا فقدان، سستی غیر ملکی اشیاء کی ہوڑ، امیگریشن اور عارضی روزگار والی معیشت کی وجہ سے نوکری جانے کے خدشہ کو لے کر فکر مند ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سروے میں شامل لوگوں میں سے 57 فیصد لوگ عزت جانے کو لے کر فکر مند ہیں۔انہیں خوف ہے کہ انہیں جو احترام مل رہا ہے، اس میں کمی آ سکتی ہے۔قریب دو تہائی لوگوں کا خیال ہے کہ ٹیکنالوجی میں تبدیلی بہت تیز ہے۔76 فیصد نے کہا کہ فرضی خبر کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور وہ اس کو لے کر فکر مند ہیں۔سروے کے مطابق ایسا مانا جا رہا ہے کہ سی ای او آگے بڑھ کر قیادت کریں گے۔
92 فیصد ملازمین نے کہا کہ سی ای او کو دوبارہ تربیت، ٹیکنالوجی پالیسی پر استعمال اور انکم عدم مساوات سمیت موجودہ مسائل پر بولنا چاہئے۔سروے میں حکومتوں کو نااہل اور بے ایمان مانا گیا ہے لیکن ماحولیاتی تحفظ اور انکم  کی عدم مساوات دور کرنے کے معاملے میں کمپنیوں کے مقابلے زیادہ بھروسے مند  کیا گیا ہے۔اس میں میڈیا کو بھی نااہل اور بے ایمان مانا گیا ہے۔سروے میں شامل لوگوں میں سے 57 فیصد کا خیال ہے کہ میڈیا اپنا کام صحیح طریقے سے نہیں کر رہا۔تاہم، سروے میں شمار کیا گیا ہے کہ کمپنیاں اور حکومتیں اعلی سطح پر بھروسہ  حاصل کرنے کیلئے قدم اٹھا سکتی ہیں۔شرکا ء کو امید ہے کہ کمپنیاں صحیح تنخواہ اور تربیت دینے پر توجہ دے گی۔
 



Comments


Scroll to Top