National News

ٹرمپ نے ایران کے خلاف ان 5 ممالک سے کی ساتھ دینے کی اپیل، کہا- سچائی کو سمجھیں

ٹرمپ نے ایران کے خلاف ان 5 ممالک سے کی ساتھ دینے کی اپیل، کہا- سچائی کو سمجھیں

واشنگٹن:ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی  کے درمیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے تباہ کن برتاؤ کو طویل عرصے تک دنیا نے برداشت کیا۔ اب ایران کے خلاف برطانیہ، جرمنی، فرانس، روس اور چین کو متحد ہوکر ساتھ دینا چاہئے۔ملک  کے نام خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ اب وقت آ گیا کہ برطانیہ، جرمنی، فرانس، روس اور چین کو حقیقت کو سمجھنا چاہئے اور ساتھ ہی ایران کے ساتھ سال 2013 میں کئے گئے احمقانہ جوہری معاہدے کو ختم کرنا چاہئے۔

PunjabKesari
ٹرمپ نے برطانیہ، جرمنی، فرانس، روس اور چین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم کو مل  کرایران کے ساتھ ایک نئی ڈیل کرنی چاہئے، تاکہ دنیا کو محفوظ اور پر امن  بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے ممالک نے مشرق وسطی سمیت دیگر علاقے میں ایران کے تباہ کن رویے کو طویل  عرصے  تک برداشت کیا، لیکن اب وہ دن گزر چکے ہیں۔ٹرمپ نے ایران پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام بھی لگایا۔انہوں نے کہا کہ ایران دہشت گردی کو پالنے والا ملک ہے۔ اس  کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے دنیا کو خطرہ لاحق ہو جائے گا، جو ہم کبھی نہیں ہونے دیں گے۔

PunjabKesari
ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ہم نے دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد قاسم سلیمانی کو ڈھیر کر دیا تھا۔وہ امریکیوں کے لئے خطرہ بن گیا تھا،سلیمانی کو بہت پہلے ہی مار دیا جانا چاہئے تھا۔سلیمانی کو مار کر ہم نے دہشت گردی کو سخت پیغام دیا ہے۔ٹرمپ نے ایران کے میزائل حملے میں 80 امریکیوں کے مارے جانے کے دعوے کو بھی مسترد کر دیا۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے 16 میزائل داغیںاور اس حملے میں کسی بھی امریکی فوجی کی موت نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی بڑا نقصان ہوا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top