National News

ٹرمپ نے بدلا پالا:اسرائیلی حملےکےبعد قطر سےدکھا رہےہمدردی، کہا - ہر طرح سےدفاع کرے گا امریکہ

ٹرمپ نے بدلا پالا:اسرائیلی حملےکےبعد قطر سےدکھا رہےہمدردی، کہا - ہر طرح سےدفاع کرے گا امریکہ

انٹرنیشنل ڈیسک: اسرائیل کے حالیہ حملے کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے قطر کے لیے اپنی ہمدردی اور سکیورٹی کے عزم کو واضح طور پر ظاہر کیا ہے۔ ٹرمپ نے اسرائیل کے حملے کے بعد قطر کے دفاع کے عزم والے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں۔ اس ایگزیکٹو آرڈر میں توانائی سے مالا مال ملک قطر کے دفاع کے لیے امریکی فوجی کارروائی سمیت تمام اقدامات کے استعمال کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ امریکہ کے صدر کی سرکاری رہائش گاہ اور دفتر 'وائٹ ہاوس' کی ویب سائٹ پر بدھ کو دستیاب اس آرڈر میں ٹرمپ کی جانب سے قطری عوام کو یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
آرڈر پر پیر کی تاریخ درج ہے۔ آرڈر میں دونوں ملکوں کے "قریبی تعاون" اور "مشترکہ مفادات کا حوالہ دیا گیا ہے اور بیرونی حملوں کے خلاف قطر کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کی ضمانت دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ آرڈر میں کہا گیا ہے، امریکہ، قطر کے علاقے، خودمختاری یا اہم بنیادی ڈھانچے پر کسی بھی مسلح حملے کو امریکہ کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ تصور کرے گا۔ آرڈر کے مطابق، ایسے حملے کی صورت میں امریکہ اور قطر کے مفادات کے تحفظ اور امن و استحکام کی بحالی کے لیے تمام جائز اور مناسب اقدامات کیے جائیں گے، جن میں سفارتی، اقتصادی اور ضرورت پڑنے پر فوجی اقدامات بھی شامل ہوں گے۔ یہ آرڈر پیر کے روز اسرائیل کے وزیر اعظم بنجا من نتن یاہو کے واشنگٹن دورے کے دوران آیا۔
وائٹ ہاوس نے بتایا کہ ٹرمپ نے اس دورے کے دوران نیتن یاہو سے قطر کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔ نیتن یاہو نے اس حملے پرگہرے افسوس کا اظہار کیا، جس میں قطر کے سکیورٹی فورسز کے ایک رکن سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ قطر کی وزارت خارجہ نے امریکی عزم کودونوں ملکوں کی قریبی دفاعی شراکت داری کو مضبوط کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا۔ قطر کے زیرِ سرپرستی الجزیرہ سیٹلائٹ نیوز نیٹ ورک نے اعلان کیا کہ ٹرمپ کا نیا ایگزیکٹو آرڈر اسرائیلی حملے کے بعد قطر کی سلامتی کی ضمانت دیتا ہے۔



Comments


Scroll to Top