Latest News

ٹرمپ کی ایران کو وارننگ: 48 گھنٹے میں مان جاؤ یا تباہی کے لئے تیار رہو ، آبنائے ہرمز پر کشیدگی عروج پر

ٹرمپ کی ایران کو وارننگ: 48 گھنٹے میں مان جاؤ یا تباہی کے لئے تیار رہو ، آبنائے ہرمز پر کشیدگی عروج پر

انٹر نیشنل ڈیسک: امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ کو  36  دن ہو چکے ہیں لیکن دونوں میں سے کوئی بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔ اسی دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت وارننگ دی ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران طے وقت کے اندر آبنائے ہرمز کو نہیں کھولتا ہے تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
تیزی سے ختم ہورہا وقت
 ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ نے ایران کو معاہدہ کرنے اور آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے پہلے ہی وقت دیا تھا جس میں اب صرف 48  گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔
48 گھنٹے بعد تباہی- ٹرمپ کا بڑا بیان
 ٹرمپ نے کہا کہ یاد ہے جب میں نے ایران کو معاہدہ کرنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دس دن کا وقت دیا تھا۔ وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔ 48گھنٹے کے بعد امریکہ ان پر تباہی بن کر ٹوٹ پڑے گا۔ یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب خلیجی خطے میں کشیدگی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے اور پوری دنیا کی نظریں اب اگلے 48  گھنٹوں پر ٹکی ہوئی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top