Latest News

ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان ہوئی بات چیت، ٹوم ہاک میزائلوں کو لیکر امریکہ نے دکھائی بے رُخی

ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان ہوئی بات چیت، ٹوم ہاک میزائلوں کو لیکر امریکہ نے دکھائی بے رُخی

واشنگٹن: یوکرین کے صدر وولادیمیر زیلنسکی نے غزہ میں گزشتہ ہفتے ہونے والے جنگ بندی اور یرغمال معاہدے پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو جمعہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ اب ٹرمپ کے پاس روس-یوکرین جنگ روکنے کا بڑا موقع ہے۔ ٹرمپ نے یہاں وائٹ ہاؤس میں زیلنسکی کی میزبانی کی۔
امریکی رہنما نے اشارہ دیا ہے کہ وہ کیف کو طویل فاصلے کی میزائل نظام بیچنے کی منظوری دینے کو تیار نہیں ہیں۔ تاہم یوکرین کو اس کی سخت ضرورت ہے۔ زیلنسکی اپنے اعلی ساتھیوں کے ساتھ دوپہر کے کھانے پر ٹرمپ کے ساتھ تازہ ترین حالات پر بات چیت کے لیے یہاں آئے۔
اس سے ایک دن پہلے امریکی صدر اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان فون پر طویل گفتگو ہوئی تھی، جس میں جنگ کا موضوع زیر بحث رہا۔ زیلنسکی نے امریکی صدر سے گفتگو کی شروعات میں غزہ میں گزشتہ ہفتے ہونے والے جنگ بندی اور یرغمال معاہدے پر انہیں (ٹرمپ کو)مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اب ٹرمپ کے پاس روس-یوکرین جنگ روکنے کا بڑا موقع ہے۔
زیلنسکی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے پاس اب اس جنگ کو ختم کرنے کا ایک بڑا موقع ہے۔ حال ہی میں ٹرمپ نے یوکرین کو طویل فاصلے کی ٹوم ہاک کروز میزائلیں بیچنے کی نیت ظاہر کی تھی، جبکہ پوتن نے انتباہ دیا تھا کہ اس قسم کے اقدام سے امریکہ-روس تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہوگی۔
 



Comments


Scroll to Top