National News

ملیشیا کے وزیر اعظم ابراہیم نے مودی کی تعریف میں پڑھے قصیدے، کہا- آپ سچے اور قابل اعتماد دوست

ملیشیا کے وزیر اعظم ابراہیم نے مودی کی تعریف میں پڑھے قصیدے، کہا- آپ سچے اور قابل اعتماد دوست

انٹرنیشنل ڈیسک: ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سچا دوست قرار دیا اور کہا کہ ان کے درمیان بھروسے اور سمجھداری پر مبنی تبادلہ خیال ہوا۔ ابراہیم نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں مودی جی کا بہت اچھا ذاتی دوست ہوں۔ اور آپ حقیقی معنوں میں سچے، قابلِ اعتماد اور سمجھدار دوست ہیں۔ انور ابراہیم نے کہا کہ میں ذاتی طور پر بہت پرجوش، بہت شکر گزار اور بہت خوش ہوں کہ ہندوستان سے میرا ایک بہت اچھا دوست ملیشیا میں ہمارے ساتھ شامل ہو رہا ہے۔ کوالالمپور میں دونوں رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں انور نے اس ملاقات کو بہت اہم، حکمتِ عملی پر مبنی اور فیصلہ کن قرار دیا اور کہا کہ یہ ہندوستان  ملیشیا تعلقات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

"I am fortunate to be great personal friend of Modi ji, of India"

- Anwar Ibrahim, Prime Minister of Malaysia pic.twitter.com/2CjBeHLd6j

— Janta Journal (@JantaJournal) February 7, 2026


انور نے کہا کہ ہندوستان اور ملیشیا کے تعلقات 1957 سے قائم ہیں اور 2024 میں اسے جامع تزویراتی شراکت داری میں اپ گریڈ کیا گیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات، مضبوط عوامی روابط اور تیزی سے بڑھتی معاشی شراکت داری پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک نے 11 دستاویزات پر دستخط کیے، جن میں مفاہمتی یادداشتیں اور خطوط کا تبادلہ شامل ہے، اور یہ عام دو طرفہ معاہدوں سے آگے کی بات ہے۔ ان میں سے کچھ معاہدوں میں سیمی کنڈکٹر، صحت اور سکیورٹی تعاون جیسے شعبے بھی شامل ہیں۔ انور نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت اور سرمایہ کاری، سیمی کنڈکٹر، ڈیجیٹل معیشت، مقامی کرنسی  (روپیہ اور رنگٹ )میں تجارت، رابطہ کاری، توانائی، زراعت، غذائی تحفظ، دفاع، تعلیم، صحت، سیاحت، ثقافت اور عوامی روابط کو مزید گہرا کریں گے۔
انہوں نے 2025 میں 8.59 ارب ڈالر کے تجارتی اعداد و شمار سے آگے بڑھ کر 18.59 ارب ڈالر کے ہدف سے بھی آگے جانے کی امید ظاہر کی۔ انور نے تعلیمی تعلقات کو مرکزی قرار دیا اور کہا کہ کئی ملیشیائی طلبہ کی تعلیم ہندوستان میں ہوئی ہے، جبکہ ہندوستان سے بھی طلبہ ملیشیا میں زیرِ تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت میں  ہندوستانی  تعلیمی اداروں کو عالمی سطح پر پہچان ملی ہے اور مستقبل میں طلبہ کی تعداد بڑھانے پر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے سیاحت اور رابطہ کاری پر بھی زور دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے یوکرین روس اور مشرق وسطی یعنی غزہ کے تناظر میں  ہندوستان  کی امن کوششوں کی حمایت کرنے پر مودی کی تعریف کی۔

“It is a real honor. I am very thankful, excited, and very appreciative to have a great friend from India joining us in Malaysia”

- Malaysian PM Anwar Ibrahim on PM Modi pic.twitter.com/LTxiASaGwr

— Political Kida (@PoliticalKida) February 7, 2026

آخر میں انور نے ہندوستان کی حکومت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کوٹا کینابالو( صباح ) میں ہندوستان  کا قونصل خانہ کھولنے کی تجویز قبول کر لی گئی ہے۔ اس سے پہلے دونوں رہنماؤں نے نمائندہ سطح کی بات چیت کی، جس میں دفاع اور سکیورٹی سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اعظم مودی کا پوتراجایا میں باقاعدہ استقبال بھی کیا گیا۔ یہ دورہ ہندوستان ملیشیا کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی سمت ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔
 

 



Comments


Scroll to Top