National News

سو سال میں پہلی بار دیکھنے کو ملے گا حیرت انگیز نظارہ: سورج کو لمبے وقت تک چھپا لے گا چاند، دن میں نظرآئیں گے تارے

سو سال میں پہلی بار دیکھنے کو ملے گا حیرت انگیز نظارہ: سورج کو لمبے وقت تک چھپا لے گا چاند، دن میں نظرآئیں گے تارے

انٹرنیشنل ڈیسک: زمینی اتہاس (تاریخ ) میں 2 اگست 2027 کی تاریخ خاص طور پر درج ہونے والی ہے۔ اس دن پورے 6 منٹ 23 سیکنڈ تک زمین اندھیرے میں ڈوب جائے گی۔ یہ 21ویں صدی کا سب سے طویل مکمل سورج گرہن ہوگا، جسے ماہرینِ فلکیات گزشتہ 100 برسوں میں سب سے انوکھا آسمانی کرشمہ قرار دے رہے ہیں۔ اس دن چاند پوری طرح سورج کو ڈھانپ لے گا، جس کے باعث دوپہر کی روشنی اچانک گہری شام میں تبدیل ہوجائے گی۔ درجہ حرارت 5 تا 10 درجے تک گر سکتا ہے، ہوا کی سمت بدل سکتی ہے اور پرندے و جانور غیر معمولی رویہ دکھا سکتے ہیں۔ اس دوران سورج کی بیرونی  پیل (کورونا)، ڈائمنڈ رنگ افیکٹ( اثر) ، اور سیارہ زہرہ، عطارد اور کئی ستارے صاف دکھائی دیں گے۔

PunjabKesari
کون- کون سے ملک اندھیرے میں ؟
اس گرہن کی شروعات بحرِ اوقیانوس سے ہوگی اور اس کا پہلا گہرا سایہ آبنائے جبل الطارق پر پڑے گا۔ اس کے بعد یہ ان ملکوں میں دن کو رات میں تبدیل کر دے گا۔ ان علاقوں میں تقریبا 6 منٹ 23 سیکنڈ تک سورج مکمل طور پر غائب ہو جائے گا۔ امریکہ، جنوبی امریکہ اور برازیل اس منظر کو نہیں دیکھ سکیں گے۔
جن ملکوں میں مکمل اندھیرا چھا جائے گا:
جنوبی اسپین۔
مراکش۔
الجزائر۔
تیونس۔
لیبیا۔
مصر۔
یہ موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں؟
مکمل سورج گرہن ہر 18 ماہ میں ہوتا ہے، لیکن اتنی طویل مدت والا گرہن نہایت نایاب ہے۔ یہ گرہن آبادی والے ملکوں سے گزرے گا، اس لیے فلکیات، فضائی ماحول، درجہ حرارت اور جانوروں کے رویے پر تحقیق کے لیے یہ صدی کا سب سے بڑا موقع ہے۔ دنیا کی اہم خلائی ایجنسیاں اسے زندہ سائنسی تجربہ گاہ کے طور پر دیکھنے والی ہیں۔
منٹ  در  منٹ کیا ہوگا؟

  • 60 تا 80 منٹ پہلے: چاند سورج کے کنارے کو چھونے لگے گا۔
  • روشنی کم ہوتی جائے گی۔
  • اچانک پوری روشنی غائب ہوگی، درجہ حرارت گرے گا۔
  • آسمان میں ستارے نظر آئیں گے۔
  • سورج کی کورونا پرت چمکے گی۔
  • 6 منٹ 23 سیکنڈ تک مکمل اندھیرا رہے گا۔
  • اس کے بعد سورج آہستہ آہستہ واپس نظر آنے لگے گا۔

کیا یہ منظر ہندوستان میں دکھائی دے گا؟
ہندوستان مکمل سایہ کے راستے میں نہیں آتا۔ اس لیے یہاں پورا گرہن نظر نہیں آئے گا۔ کچھ ریاستوں میں جزوی سورج گرہن دکھائی دے سکتا ہے، وہ بھی بہت محدود۔ مکمل منظر دیکھنے کے لیے ہندوستان کے لوگوں کو اسپین، مراکش، مصر یا مشرقِ وسطی کا سفر کرنا ہوگا۔
گرہن اتنا طویل کیوں ہوگا؟
یہ نایاب واقعہ تب ہوتا ہے جب چاند پیریجی(زمین کے سب سے قریب) ہو اور اس کا سایہ درست زاویے سے زمین پر پڑے۔ فاصلے اور مداروں کی حالت بالکل مثالی ہو۔ انہی وجوہات سے 2027 کا گرہن انتہائی طویل اور تاریخی بنے گا۔
کیا یہ گرہن خطرناک ہے؟
تکمیل کے دوران ننگی آنکھ سے دیکھنے میں خطرہ نہیں ۔ لیکن آغاز اور اختتامی مرحلے کو بغیر فلٹر دیکھنا نقصان دہ ہوگا۔ ماہرین سولر  فلٹر،گاگلز ( چشمے)  اور حفاظتی گلاس ( شیشے)  لازمی قرار دے رہے ہیں۔ ناسا کے مطابق اتنی طویل مدت والا اگلا سورج گرہن 22ویں صدی میں دکھائی دے گا۔ اسی لیے 2027 کا یہ گرہن اس نسل کا سب سے بڑا آسمانی مظاہرہ کہا جا رہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top