Latest News

بھاجپا  لیڈر  کامتنازعہ بیان ۔کہا، ملک مخالف نعرے  لگانے والوں کو  گولی مار دینی چاہئے

بھاجپا  لیڈر  کامتنازعہ بیان ۔کہا، ملک مخالف نعرے  لگانے والوں کو  گولی مار دینی چاہئے

بنگلورو: پاکستان کی حمایت میں اور بھارت مخالف نعرے بازی کرنے والے لوگوں کو گولی مارنے کے لئے قانون کی ضرورت بتانے والے کرناٹک   کے وزیر بی سی پاٹل کے بیان کے ایک دن بعد  ایک اور بھاجپا  ایم ایل اے نے سوموار  کو کہا کہ ایسے لوگوں  کو دیکھتے ہی گولی مار دینی  چاہئے یا  پڑوسی ملک بھیج دینا چاہئے۔ 
ماڈیکیری  سے ایم ایل اے اپاچو رنجن نے کہا کہ امولیا  نے سی اے اے  کے متعلق میٹنگ کے دوران بنگلورو میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک  میں  رہ کر  یہاں کا کھا کر ، پانی پی کرپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والوں کو گولی مار دینی چاہئے ۔
کوڈاگو کے سوموار  پیٹ میں انہوں نے کہا کہ یا نہیں تو ایسے  لوگوں کو پاکستان بھیج دینا چاہئے ۔ کسی کو بھی ان کے تئیں  نرمی نہیں  دکھانی چاہئے  یا  ان کی حمایت میں معاملہ نہیں لڑنا چاہئے ۔وزیر زراعت پاٹل  نے اتوار کو  ایسے لوگوں کو  گولی مارنے کے لئے قانون کی ضرورت بتائی تھی اور کہا تھا کہ وہ اس سے متعلق پی ایم سے درخواست کریں گے۔
پاٹل نے کہا تھا کہ ملک   میں ایک قانون لانا چاہئے کہ جو بھی بھارت کے خلاف اور پاکستان کی حمایت  میں نعرے بازی کرے گا ،انہیں دیکھتے ہی گولی مار دینی چاہئے ۔ایسا قانون لانا  ضروری ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top