اترپردیش: جموں کشمیر سے دفعہ 370 ہٹنے کے بعد سے بھاجپا لیڈران کے متنازعہ بیانا ت سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ ایسا ہی ایک متنازعہ بیان بھاجپا اور وشو ہندو پریشد سے تعلق رکھنے والی سادھوی پراچی نے دیا ہے۔سادھوی نے کہا کہ دفعہ 370 ہٹنا غیر شادی شدہ بچوں کے لئے خوشخبری ہے ۔ اب غیر شادی شدہ افراد نہ صرف وہاں زمین خرید سکتے ہیں بلکہ اپنی سسرال بھی بنا سکتے ہیں۔
سادھوی یہیں نہیں رکیں، انہوں نے آگے کہاکہ'' جو لڑکے کنوارے ہیں انہیں بھاجپا کو ووٹ دینا چاہئے ، تاکہ ان کا سسرال کشمیر کے اندر سے ہو۔یہ غیر شادی شدہ لڑکوں کے لئے خوشخبری ہے ۔ ڈل جھیل پر 15 اگست کے بعد میں پلاٹ خریدئیے ، رجسٹری تمہارے نام ہوگی۔ سسرال بھی تمہاری کشمیر میں ہو جائے گی ۔سب سے بڑی خوشخبری یہی ہے''۔
بتادیں کہ کچھ دن پہلے اتر پردیش کے مظفر نگر سے بھاجپا ممبر اسمبلی وکرم سینی نے بھی اسی طرح کا متنازعہ بیان دیا تھا۔ انہوں نے ہندو- مسلم نوجوانوں کی جموں کشمیرکی لڑکیوں سے شادی کرانے کو لیکر کہا تھا کہ ' 'کھتولی ودھا سبھا کے کارکنا ن بہت خوش ہیں۔ جو کنوارے ہیں ا نکی شادی وہیں کرادیں گے ، کوئی دقت نہیں ہے۔وکرم سینی نے کہا تھا کہ ' جو مسلم کارکنان ہیں ان کو بھی خوش ہونا چاہئے ، شادی کشمیری کی گوری لڑکی سے کرو، ہندو- مسلم کو ئی بھی ہو ، یہ پورے ملک کے لئے خوش خبری ہے ''۔