بیجنگ: امریکہ کی ایک نوجوان لڑکی نے چین کے ژن ژیانگ میں مسلمانوں پر حکومت کی کارروائی کی مذمت کرنے کا ایک دلچسپ طریقہ نکالا۔دراصل 17 سال کی نوجوان لڑکی فیروزہ عزیز نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا جس کی شروعات اس نے پلکوں کو خوبصورت بنانے کا طریقہ بتانے سے کی اور پھر اچانک لوگوں کو اپنی آنکھیں کھولنے اور ژن ژیانگ کے حالات کے بارے میں جاننے اور اس کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی۔عزیز نے خود کو 17 سال کا مسلمان بتایا۔اس ویڈیو کو بدھ تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/B5Tho5TAXZd/?utm_source=ig_embed
عزیز کا کہنا ہے کہ چین کی مذمت کرنے والی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بعد اس پر ایک ماہ تک کوئی بھی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر روک لگا دی گئی ہے۔ویڈیو میں عزیز کہتی ہے، '' پہلا کام جو آپ کرنا ہے وہ یہ کہ سب سے پہلے پلکوں کو خوبصورت بنانے والا کلر(رنگ) لینا ہے۔خوبصورتی کی بات کرتے ہوئے اچانک عزیز کہتی ہیں، '' اس کے بعد آپ اس کو نیچے رکھتے ہیں اور آپ کو یہ جاننے کے لئے کہ چین میں کیا ہو رہا ہے اپنا فون اٹھاتے ہیں۔کس طرح سے وہ حراستی کیمپ بناکر بے گناہ مسلمانوں کو اس میں ڈال رہے ہیں، خاندانوں کو الگ کر رہے ہیں، ان کواغوا کر رہے ہیں، قتل کر رہے ہیں، عصمت دری کر رہے ہیں، انہیں سور کا گوشت کھانے کے لئے مجبور کر رہے ہیں، ان کو مذہب تبدیل کرنے کے لئے مجبور کر رہے ہیں۔
عزیز ویڈیو میں کہتی ہیں کہ یہ ایک اور قتل عام ہے لیکن کوئی اس پر بات نہیں کر رہا ہے۔مہربانی کریں ، جانکاری رکھیں، ژن ژیانگ کے بارے میں بیداری پھیلائیں۔ اس کے بعد ویڈیو میں وہ دوبارہ پلکوں کی خوبصورتی کے بارے میں بات کرنے لگتی ہیں۔مبینہ طور پر نیویارک سے تعلق رکھنے والی عزیز کو اس سے پہلے بھی ٹک ٹاک پر بلاک کیا جا چکا ہے۔بہرحال، ٹک ٹاک نے اس بات سے انکار کیا کہ اس کی پروفائل کو بلاک کیا گیا ہے۔ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس معاملے میں یوزر کا پہلا اکاؤنٹ اور اس سے جڑے آلات پر روک لگا دی گئی تھی کیونکہ اس نے اسامہ بن لادن کا ویڈیو پوسٹ کیا تھا۔ٹک ٹاک اس مواد پر روک لگاتا ہے جو دہشت گرد تنظیموںسے جڑے خیالات پر مبنی ہوں۔