نئی دہلی : حکومت نے مشن چندریان 3 کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس کیلئے پارلیمنٹ سے 75 کروڑ روپے کی گرانٹ الاٹ کرنے کی منظوری مانگی ہے ۔ پارلیمنٹ میں سال 2019-20 کی گرانٹس کے اضافی مطالبات کے دستاویز سے یہ جانکاری حاصل ہوئی ہے ۔ رواں مالی سال کیلئے گرانٹ مانگوں کے پہلے بیچ کے تحت حکومت نے محکمہ خلائی کے شے میں نئے مشن چندریان 3 کے لئے مذکورہ رقم الاٹ کرنے کی پارلیمنٹ سے منظوری مانگی ہے ۔ یہ رقم دو گریڈ میں مانگی گئی ہے ۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پیش گرانٹ کے اضافہ مطالبے سے متعلق دستاویز میں کہا گیا ہے ،' نئے مشن کے خرچ کو پورا کرنے کیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ کو منظوری دی جائے ۔ ' اس میں کہا گیا ہے کہ نئے مشن ( چندریان 3) کے حوالے میں مشینری اور دیگر سرمائی خرچ کیلئے 60 کروڑ روپے کی گرانٹ کو منظوری دی جائے ۔