Latest News

شیئر بازار اب تک کی ریکارڈ اعلیٰ سطح پر

شیئر بازار اب تک کی ریکارڈ اعلیٰ سطح پر

ممبئی: عالمی سطح کے ملے جلے رجحانات کے درمیان گھریلو سطح پر زیادہ تر بڑی کمپنیوں میں زبردست خرید کی بدولت گھریلو شیئر بازار منگل کے روز مسلسل دوسرے دن تیزی رہے اور اس دوران بی ایس ای کا سینسیکس 54 ہزار پوائنٹس کی جانب بڑھتے ہوئے اب تک کی اعلیٰ سطح 35823.36 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 245.60 پوائنٹس کی اعلیٰ سطح کے ساتھ 16 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کرتے ہوئے 16130.75 پوائنٹس پر رہا۔
بی ایس ای میں بڑی کمپنیوں کے مقابلے درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خرید سست تھی جس سے بی ایس ای کا مڈکیپ 0.19 فیصد بڑھ کر 13374.21 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.23 فیصداٹھ کر 27143 پوائنٹس پر رہا۔ بی ایس ای میں کل 3376 کمپنیوں میں کاروبار ہوا جس میں سے 1740 ہرے نشان میں اور 1505 لال نشان میں رہے جبکہ 131 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
 



Comments


Scroll to Top