National News

''فری کشمیر'' کا پوسٹر لہرانے والی لڑکی آئی سامنے، معافی مانگتے ہوئے بتائی ایسا کرنے کی وجہ

''فری کشمیر'' کا پوسٹر لہرانے والی لڑکی آئی سامنے، معافی مانگتے ہوئے بتائی ایسا کرنے کی وجہ

ممبئی :گیٹ وے آف انڈیاپر احتجاجی  ریلی کے دوران 'فری کشمیر 'والے متنازعہ پوسٹر کے ساتھ مظاہرہ  کرنے والی لڑکی نے کہا کہ وہ محض مرکز کے زیر انتظام علاقے میں لگی پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہی تھی۔ساتھ ہی اس نے دعویٰ کیا کہ اس معاملے کو زیادہ سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔

PunjabKesari
بتادیں کہ جے این یو کے احاطے میں اتوار کی رات کو ہوئے  تشدد کے خلاف پیر کو احتجاجی  مظاہرے کے دوران گیٹ وے آف انڈیا پر ایک مہک پربھوس نامی  لڑکی نے ' فری کشمیر'  والے پیغام کا پوسٹر لیا ہوا تھا جس کے بعد وہ  سرخیوں میں آ گئی۔اس کیس کے تنازعہ کی شکل لینے اور حکمران اور اپوزیشن کے رہنماؤ ں کے درمیان  سیاسی  جنگ شروع ہونے کے بعد مہک پربھوں نے معافی مانگ لی ہے ،جبکہ مہاراشٹر حکومت نے اس کے  پس منظر کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
مہک نے کہاکہ ' اس کے اثر کو اور اس کی وجہ سے ہوئے تنازعہ کو نہیں سمجھ پانے کی اگر مجھ سے بھول ہوئی تو میں معافی مانگتی ہوں۔میں ایک فنکار ہوں جو انسانی ہمدردی پر یقین رکھتی ہے۔محبت کی طاقت کی نفرت پر فتح ہونی چاہئے۔ بہت سے طالب علموں، عام شہریوں اور کارکنوں نے جنوبی ممبئی میں گیٹ وے آف انڈیا پر ہوئے مظاہرے میںحصہ لیا تھا۔

PunjabKesari
اس واقعہ کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی ، جس میں ممبئی کی رہنے والی  پربھوس نے کہا کہ پوسٹر کے ذریعے وہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر روشنی ڈالنے کی کوشش کر رہی تھی جہاں پانچ اگست کو اس کا خصوصی درجہ منسوخ کئے جانے کے بعد سے مواصلات کے تمام ذرائع پر پابندی عائد تھی ۔
 



Comments


Scroll to Top