National News

آئی پی ایل میچ کے دوران کس کرتے نظر آیا  جوڑا، تصویر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے بنا ئے میمز

آئی پی ایل میچ کے دوران کس کرتے نظر آیا  جوڑا، تصویر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے بنا ئے میمز

اسپورٹس ڈیسک: آئی پی ایل میں کیمرہ چلانے والے اکثرچرچامیں رہے ہیں اور میچ کے ساتھ ساتھ میدان میں ہونے والے دیگر واقعات کو بھی کیمرے میں قیدکرلتے ہیں جو کئی بار وائرل ہو جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2022 کے 10ویں میچ میں ہوا جو گجرات ٹائٹنز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ کے دوران کیمرہ مین نے ایک جوڑے کو کس کرنے  ہوئے کیمرے میںقید کر لیا جس کے بعد ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


کیمرہ آپریٹر نے میچ کے دوران جوڑے کے  کس کے لمحات کو قید کرلیا جس کے بعد یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے میمز بنانا شروع کردیے۔ ایک صارف نے لکھا  میں نے اپنی فیملی کے ساتھ بیٹھ کر آئی پی ایل دیکھنا شروع کیا اور یہ جوڑا کس کرنے لگا۔  ایسے  ہی  ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ جوڑا آئی پی ایل کو ایک نئی سطح پر لے گیا۔ اسی دوران ایک اور شخص نے لکھا میرا ملک بدل رہا ہے آگے بڑھ رہا ہے لوگوں کے تبصرے دیکھیں


میچ کی بات کریں تو گجرات ٹائٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شبمن گل کی 84 رنز کی اننگز کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ 172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دہلی کی شروعات خراب رہی لیکن کپتان رشبھ پنت نے اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کو جیت کی امید  جگا دی ۔ لیکن ان کے 43 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم کی امیدوں پر پانی پھر گیا اور ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز ہی بنا سکی۔

 

 



Comments


Scroll to Top