National News

ٹینس: سرینا ولیمز-کوئن آف دی کورٹ

ٹینس: سرینا ولیمز-کوئن آف دی کورٹ

نئی دہلی: سرینا ولیمز امریکہ کی مشہور سیاہ فام ٹینس کھلاڑی ہیں سرینا عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین اداکار،ایک قابل فیشن ڈیزائنر اوراپنی مدھر آوازکے اعتبار سے وائس اوور آرٹسٹ بھی ہیں سابق عالمی نمبر ایک امریکی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمزکا آج یوم پیدائش ہے 26 ستمبر 1981 کو مشی گن میں پیدا ہونے والی سرینا 41 برس کی ہو گئی ہیں۔ سرینا کا پورا نام سرینا جیمک ولیمز ہے ۔ ان کے رفقا ان کو میکا، ماما سمیش کے نام سے بھی پکارتے ہیں۔ ان کا آبائی شہر ساگیناو، مشی گن، امریکہ ہے۔ سرینا نے آرٹ انسٹی ٹیوٹ آف فورٹ، لاڈرڈیل کالج سے تعلیم حاصل کی۔تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد انہوں فیشن ڈیزائننگ میں بھی گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی۔


 



Comments


Scroll to Top