Latest News

دہلی تشدد: آئی بی آفیسر انکت شرما کے قتل کے الزام میں 7 دن کے ریمانڈ پر طاہر حسین

دہلی تشدد: آئی بی آفیسر انکت شرما کے قتل کے الزام میں 7 دن کے ریمانڈ پر طاہر حسین

نیشنل ڈیسک: دہلی میں ہوئے فسادات کے دوران آئی بی کے افسرانکت شرما کے قتل کے ملزم طاہر حسین کو دہلی کڑکڑڈوما کورٹ نے 7 دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیجا ہے۔ طاہر حسین کو دہلی پولیس نے جمعرات کو ہی گرفتار کیا تھا، طاہر حسین پر الزام ہے کہ اس نے دہلی میں 24 اور 25 کے دوران ہوئے فسادات میں انٹیلی جنس بیورو کے افسر انکت شرما کا قتل کیا ہے ۔طاہر حسین جب سے یہ الزام لگا تھا، اس کے بعد سے وہ فرار ہو گیا تھا لیکن جمعرات کو جب وہ کورٹ میں سرینڈر کے لئے جا رہا تھا تو اسی وقت دہلی پولیس نے اسے گرفتار کر لیا تھا۔

PunjabKesari
دہلی میں فسادات سے منسلک طاہر حسین کے گھر کے کئی ویڈیو وائرل ہوئے تھے،  جن میں طاہر حسین کو فسادات کے دوران کئی  لوگوں کے ساتھ اپنے گھر پر دیکھا گیا ہے۔ بعد میں طاہر حسین کے گھر کی چھت پر نوک دار پتھروں اور پٹرول بموں کا ڈھیرپڑا ہوا تھا، الزام ہے کہ طاہر حسین  کے گھر کی چھت سے فسادیوں نے بھیڑ پر پٹرول بم اور پتھر پھینکے ہیں۔

PunjabKesari
اگرچہ طاہر حسین نے صفائی دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خود فسادات کا شکار ہوا ہے اور بھیڑ اس کے گھر میں  گھس گئی تھی۔ طاہر حسین نے یہ بھی بتایا تھا کہ خود اس نے ہی پولیس کو فسادات کے بارے میں فون کیا تھا اور پولیس نے ہی اسے تشدد علاقے سے نکالا تھا۔ اگرچہ بعد میں جب وہ فرار ہوا تو پولیس ہی اس کی تلاش بھی کر رہی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top