Latest News

کیجریوال کی جیت پر خوش ہوئی سورا بھاسکر ،ٹویٹ کر بولی- دہلی میری جان! پھر سے پیار ہوگیا تم سے

کیجریوال کی جیت پر خوش ہوئی سورا بھاسکر ،ٹویٹ کر بولی- دہلی میری جان! پھر سے پیار ہوگیا تم سے

ممبئی  : دہلی کے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی جیت سے اداکارہ سورا بھاسکر انتہائی خوش ہیں۔ دہلی کی 70 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے انتخابات میں آپ کی بڑی جیت ہوئی ہے۔ آپ کو 70 میں سے 62 سیٹوں پر جیت حاصل ہوئی ہے۔ وہیں بی جے پی محض 8  سیٹوں پر سمٹ کر رہ گئی۔ آپ کی اس بڑی کامیابی پر وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں مبارک باد دی ہے۔ وہیں دوسری طرف بالی وڈ اداکارہ  سورا بھاسکر نے بھی ٹویٹ کر آپ کی جیت پر خوشی ظاہر کی ہے۔

PunjabKesari

سورا نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' دہلی میری جان!  پھر سے پیار ہوگیا تم سے ۔ سورا کے ٹویٹ کرتے ہی انہیں  مداحوں کے تعریف بھرے کمینٹس مل رہے ہیں۔ ابھی تک سورا کے اس ٹویٹ کو 30 ہزار سے زیادہ لوگوں نے پسند کیا ہے-

https://twitter.com/ReallySwara/status/1227166401191768064?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1227166401191768064&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bollywoodtadka.in%2Fentertainment%2Fnews%2Fswara-bhaskar-happy-for-arvind-kejriwal-victory-1123619
بتا دیں اس سے پہلے سورا لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے لئے انتخابی پرچار بھی کر چکی ہیں۔ انتخابات کے دن اداکارہ نے بھی ووٹ دیا تھا اور بعد میں انہوں نے ٹویٹ کر کہا تھا کہ میں اپنا فرض نبھایا۔کیا آپ نے نبھایا ؟

PunjabKesari
سورا بھاسکر ہمیشہ اپنے جرات مندی  اور بیباکی سے دئیے گئے  بیانات کے لئے جانی جاتی ہیں ۔وہ بغیر کسی کی  پرواہ کئے واضح طور پر بیان لوگوں کے سامنے رکھتی ہیں۔ پھر بعد میں ان کو تعریف ملے یا ٹرول ہونا  پڑے۔

PunjabKesari
کام کی بات کریں تو سورا کو آخری بار فلم' ویرے دی ویڈنگ '  میں دیکھا گیا تھا۔فلم میں سورا کرینہ کپور، سونم کپور اور شکھا تلسانیا کے ساتھ نظر آئیں تھی۔ اس فلم کے بعد سورا فلم ' شیرکورما'میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں سورا کے ساتھ دویا دتہ لیڈ رول میں ہوں گی۔



Comments


Scroll to Top