ایودھیا جیسے بڑے معاملے پر فیصلہ سنانے کے صرف چند دن بعد سپریم کورٹ ایک بار پھر بڑا فیصلہ سنانے والا ہے۔جمعرات کو سپریم کورٹ سبریمالا تنازعہ پر فیصلہ سنائے گا ۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی قیادت والی بنچ کل صبح 10.30 بجے سبریماکا مندر میں خواتین کے داخلے سے متعلق معاملے میں فیصلہ سنائے گی۔بتا دیں کہ 17 نومبر کو چیف جسٹس رنجن گوگوئی ریٹائر ہو رہے ہیں، اس سے پہلے وہ بڑے معاملات پر فیصلہ سنا رہے ہیں۔
کیرل کے مشہور سبریمالا مندر میں خواتین کے داخلے کاتنازعہ کافی وقت سے چل رہا ہے۔گزشتہ سال سپریم کورٹ نے اس معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے 10 سے 50 سال کی خواتین کے مندر میں داخل ہونے پر لگی پابندی کو ہٹا دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد کافی ہنگامہ ہوا تھا اور بعد میں اس پر نظر ثانی عرضی بھی دائر کی گئی تھی۔ اب سپریم کورٹ اسی معاملے میں اپنا فیصلہ سنائے گا۔ دیکھنے والی بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ اپنا فیصلہ برقرار رکھتا ہے یا پھر اس میں کوئی تبدیلی ہوتی ہے۔