Latest News

سپریم کورٹ نے این پی آر نوٹیفکیشن کے خلاف عرضی پر مرکز کو جاری کیا نوٹس

سپریم کورٹ نے این پی آر نوٹیفکیشن کے خلاف عرضی پر مرکز کو جاری کیا نوٹس

نئی دہلی; سپریم کورٹ نے قومی آبادی رجسٹر(این پی آر)کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر مرکزی حکومت کو جمعہ کے روز نوٹس جاری کیا۔  چیف جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ نے اسرارالحق منڈل اور دیگر کی عرضی پر مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ 
عرضی گزار نے این پی آر کو نافذ کرنے کے سلسلے میں وزارت داخلہ کی جانب سے 31 جولائی 2019 کو جاری نوٹیفکیشن کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا ہے۔ این پی آر کا عمل یکم اپریل سے شروع ہونے والا ہے۔ عرضی گزار نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )کو بھی چیلنج کیا ہے۔ 
غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ میں سی اے اے کے  خلاف دائر 60 عرضی گزاروں پر پہلے ہی حکومت کو نوٹس جاری کیا جا چکا ہے۔ ان عرضیوں پر 22 جنوری کو شنوائی ہونی ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top