انٹرنیشنل ڈیسک: برازیل کے ریو گرانڈے دو سُل ریاست کے گوایبا شہر میں تیز ہواؤں اور خراب موسم نے شدید تباہی مچا دی۔ اسی دوران امریکہ کی مشہور اسٹیچو آف لبرٹی کی ایک بڑی نقل اچانک گر گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق شدید طوفانی ہواؤں کے باعث مجسمہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور چند ہی سیکنڈ میں زمین پر آ گرا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح تیز ہوا کے جھونکوں کے سامنے ایک بڑا م اسٹیچو ( مجسمہ ) ٹھہر نہ سکا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق علاقے میں غیر معمولی طور پر تیز ہوائیں اور بارش ریکارڈ کی گئیں، جس کے نتیجے میں کئی مقامات پر درخت گرنے اور بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔
انتظامیہ نے شہریوں سے خراب موسم کے دوران محتاط رہنے اور کھلے علاقوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔
برازیل میں اسٹیچو آف لبرٹی کی کئی نقول موجود ہیں جن کا امریکہ سے کوئی سرکاری تعلق نہیں ہے۔ یہ مجسمے بنیادی طور پر تجارتی تشہیر، امریکی طرزِ زندگی کی علامت اور گاہکوں کو متوجہ کرنے کے مقصد سے نصب کیے گئے ہیں۔
ہیوان (Havan ) اسٹورز اور اسٹیچو آف لبرٹی
- ہیوان برازیل کی ایک بڑی ریٹیل چین ہے۔
- بانی لوسیانو ہانگ ہیں۔
- یہ چین اپنے اسٹورز کے باہر اسٹیچو آف لبرٹی کی بڑی نقل نصب کرنے کے لیے مشہور ہے۔
- پورے برازیل میں100 سے زائد ہیوان (Havan ) اسٹورز ہیں۔
- تقریبا ہر اسٹور کے باہر اسٹیچو آف لبرٹی کی نقل موجود ہے۔
- یہ نقول ہیوان کی پہچان بن چکی ہیں۔
حجم اور ساخت
- اونچائی مقام کے لحاظ سے 20 سے 35 میٹر کے درمیان ہے۔
- مواد :فائبر گلاس، اسٹیل اور کنکریٹ پر مشتمل ہے۔
- یہ اصل نیویارک اسٹیچو آف لبرٹی سے قدرے چھوٹی ہوتی ہیں۔
- اندر سے کھوکھلی اور صرف تزئینی ساخت رکھتی ہیں۔
- گوایبا والی مورتی۔
- مقام گوایبا، ریو گرانڈے دوسُل ہے۔
- اونچائی تقریبا چوبیس میٹر ہے۔
- مقصد ہیوان اسٹور کی کشش بڑھانا تھا۔
- نوے کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار کی طوفانی ہواؤں کے باعث یہ گر گئی۔
- کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
- یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی ہیوان مورتی کو نقصان پہنچا ہو۔
15.12.2025#Brazil
A storm with winds of 90 km/h toppled a 24-meter replica of the Statue of Liberty in Guaiba. Storms, hail, flooding, and roof damage affected other areas of Rio Grande do Sul. Twenty-eight municipalities reported damage as a result of the storm.@metsul pic.twitter.com/BrlxHAaQOz
— Climate Review (@ClimateRe50366) December 16, 2025
تنازع اور تنقید
برازیل میں یہ نقول کئی بار تنازع کا سبب بن چکی ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ امریکی ثقافتی اثرات کی اندھی نقالی ہے۔ ہیوان (Havan ) کے مالک لوسیانو ہانگ کو دائیں بازو کے خیالات کا حامل اور سابق صدر جائر بولسونارو کا حامی سمجھا جاتا ہے، اسی لیے کچھ لوگ اس مورتی کو سیاسی علامت بھی مانتے ہیں۔
امریکہ میں اصل اسٹیچو آف لبرٹی عوامی ملکیت میں ہے، اس لیے اس کی نقول نصب کرنا قانونی طور پر جائز ہے۔ برازیل واحد ملک نہیں ہے، اس کے علاوہ فرانس پیرس، جاپان اوڈائبا، چین، ہندوستان کولکتہ کے قریب، اور امریکہ کے لاس ویگاس میں بھی اسٹیچو آف لبرٹی لگائے گئے ہیں ۔
مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ یہ مورتی ایک نجی احاطے میں نصب تھی اور حادثے کے وقت اس کے آس پاس کوئی موجود نہیں تھا، جس کے باعث کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق علاقے میں غیر معمولی طور پر تیز ہوائیں اور بارش ریکارڈ کی گئیں، جس کے نتیجے میں کئی مقامات پر درخت گرنے اور بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ انتظامیہ نے شہریوں سے خراب موسم کے دوران محتاط رہنے اور کھلے علاقوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔