National News

گاندھی پریوار کی ایس پی جی سکیورٹی میں بدلاؤ، اب سائے کی طرح ساتھ رہیں گے افسران

گاندھی پریوار کی ایس پی جی سکیورٹی میں بدلاؤ، اب سائے کی طرح ساتھ رہیں گے افسران

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے گاندھی پریوار کو ملی سپیشل پروٹیکشن گروپ ( ایس پی جی ) سکیورٹی کو لیکر نئی ہدایات جاری کی ہیں۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری  نئی ہدایات کے مطابق گاندھی پریوار کے کسی بھی فرد کو  بیرون ملک سفر پر جانے کے دوران  ان کے ساتھ ہر وقت ایس پی جی سکیورٹی ضرور رہے گی ۔حکومت نے کہا کہ اگر وہ لوگ ایس پی جی کو ساتھ لیکر نہیں جاتے ہیں تو انکا سفر رد کیا جا سکتاہے۔

PunjabKesari
بتادیں کہ  موجودہ وقت میں کانگرس کی عبوری صدر سونیا گاندھی ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کو ایس پی جی سکیورٹی ملی ہوئی ہے ۔ ایس پی جی سیکورٹی اہلکار  پہلے   بیرون ملک کسی مقام تک ہی گاندھی پریوار کے ساتھ جاتے تھے ، اس کے بعد گاندھی پریوار کے ممبر اپنی پرائیویسی کا حوالہ دے کر  سبھی سکیورٹی اہلکاروں کو واپس بھارت بھیج دیتے تھے ۔

PunjabKesari
قابل ذکر ہے راہل گاندھی کے بھی غیر ملکی دورے پر جانے کی خبر ہے ۔ پہلے بتایا جا رہا  تھا کہ وہ بنکاک گئے ہیں، لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ  کمبوڈیا گئے ہیں
 



Comments


Scroll to Top