Latest News

بالی وڈ اداکار سونو سود نے پھر خود کو ثابت کیا اصلی زندگی کا ہیرو، کیا یہ بڑا اعلان

بالی وڈ اداکار سونو سود نے پھر خود کو ثابت کیا اصلی زندگی کا ہیرو، کیا یہ بڑا اعلان

ممبئی : بالی وڈ اداکار سونوسودنے لاک ڈاؤن کے دوران خود کو ایک مرتبہ پھر اصلی زندگی کا ہیرو ثابت کیا ہے۔ اداکار سونو سود نے آج ٹویٹر اکانٹ پر اعلان کیا کہ انہوں نے کرغیزستان میں پھنسے ہندوستانی طلباء  کی واپسی کے لئے چارٹر فلائٹ کا انتظام کیا ہے۔ سونو سو د نے کرغیزستان میں پھنسے ہوئے طلبہ و طالبات کو چارٹر فلائیٹ سے ملک واپس لانے کے متعلق یقین دلاتے ہوئے سونو سود نے بشکیک سے وارانسی کیلئے پہلی چارٹر فلائیٹ کو اسپانسر کرنے کا اعلان کیا۔

PunjabKesari
بالی وڈ اداکار سونوسود اپنے ٹویٹر ہینڈل سے سونو سود نے کورونا وائرس اور لاک  ڈاؤن کے سبب بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے طلبہ وطالبات  کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اب اپنے گھر لوٹنے کا وقت آگیا ہے۔ جلد ہی  چارٹر فلائٹ کی تفصیلات طلبہ و طالبات کو ای میل اور فون کی مدد سے ارسال کرنے کی بھی بات کہی۔ غیر ممالک میں پھنسے ہوئے افراد کو ملک واپس لانے کے اعلان کے بعد سونو سود کا موازنہ سابق مرکزی وزیر برائے امورِخارجہ  آنجہانی سشماسوراج سے ہونے لگا ہے ۔


چند روز قبل ہی سونو سود نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ پھنسے ہوئے افراد کو گھر پہنچانے کیلئے ان کی ٹیم کسی بھی قسم کا معاوضہ نہیں لے رہی ہے۔
واضح رہے کہ مہاجرمزدوروں کو ان کے گھر پہچانے کے اہم کام کے ساتھ ساتھ سونو سود فرنٹ لائن پر عوامی خدمات انجام دینے والے افراد کی بھی مدد کررہے ہیں۔16 جولائی سونو سود نے 25 ہزار مہاراشٹر پولیس اہلکار کو فیس شیلڈ ڈونیٹ کی تاکہ وہ خدمتِ خلق کے ساتھ اپنی زندگی کی بھی حفاظت کرپائیں۔
 



Comments


Scroll to Top