Latest News

برطانوی ایئر ویز میں سونم کپور کے ساتھ ہوا کچھ ایسا،کہا- اب کبھی نہیں جاؤں گی

برطانوی ایئر ویز میں سونم کپور کے ساتھ ہوا کچھ ایسا،کہا- اب کبھی نہیں جاؤں گی

ممبئی :سونم کپور گزشتہ کچھ دنوں سے فلموں سے دور ہیں اور ان دنوں شوہر کے ساتھ تھوڑا کوالٹی وقت گزار رہی ہیں۔ اس درمیان سونم کافی سفر کر رہی ہیں لیکن اس سفر  کے دوران جو واقعہ سونم کپور کے ساتھ برطانوی ایئرویز میں پیش آیا ہے اس سے وہ کافی پریشان ہو گئی ہیں۔ اتنا ہی نہیں سونم نے اب برطانوی ایئرویز سے سفر نہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ سونم نے خود یہ بات ٹویٹ کر ظاہر کی ہے۔ حالانکہ سونم کے اس ٹویٹ کے فورا ًبعد برطانوی ایئرویز نے ان سے معافی بھی مانگ لی ہے۔

https://twitter.com/sonamakapoor/status/1215168010744299520?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1215168010744299520&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fentertainment%2Fbollywood-sonam-kapoor-lost-her-luggage-second-time-this-month-and-decided-never-flying-british-airways-again-snm-289331.html
دراصل سونم کپور کا بیگ برطانوی ایئرویز نے کھو دیا ہے۔ ایسا اس ماہ میں دوسری مرتبہ ہوا ہے اور اس بات سے سونم کافی ناراض ہوگئی ہیں۔ سونم نے ٹویٹ کیا، "اس مہینے میں یہ تیسری مرتبہ ہورہا ہے کہ میں برطانوی ایئرویز سے سفر کررہی ہوں اور یہ دوسری بار ہے جب میرا بیگ کھوگیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ مجھے سبق مل چکا ہے۔ اب میں برطانوی ایئرویز سے کبھی سفر نہیں کروں گی'۔

https://twitter.com/British_Airways/status/1215168586446266368?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1215173326882033664&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fentertainment%2Fbollywood-sonam-kapoor-lost-her-luggage-second-time-this-month-and-decided-never-flying-british-airways-again-snm-289331.html
اس ٹویٹ کے فورا بعد برطانوی ایئرویز نے سونم کپور سے معافی مانگ لی ہے اور اس معاملے پر فورا کارروائی کرنے کی بات کہی۔
بتادیں کہ کچھ دنوں پہلے سوناکشی سنہا کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا۔ سوناکشی کا بیگ انڈیگو کے سفر کے دوران ٹوٹ گیا اور اس کی تصویر سوناکشی  نے ٹویٹر پر شیئر کی تھی۔



Comments


Scroll to Top