National News

خواتین کے خلاف جرائم سے  ناراض '' دبنگ گرل''، کہا- ملک میں لڑکیاں محفوظ نہیں

خواتین کے خلاف جرائم سے  ناراض '' دبنگ گرل''، کہا- ملک میں لڑکیاں محفوظ نہیں

بالی وڈ میں  10 سال پورے کرنے والی  سوناکشی سنہا اس وقت بھارت میں خواتین کے خلاف بڑھ رہے جرائم سے کافی ناراض ہیں۔ جلد سوناکشی کی فلم دبنگ3  ریلیز ہونے والی ہے ۔ اس دوران ایک انٹرویو میں سوناکشی  نے کہا کہ  ' کوئی بھی بھارت کی بیٹی نہیں بننا چاہتا۔نربھیا معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ایسی وارداتیں کیوں ہوتی ہیں؟

PunjabKesari
بڑھ رہے عصمت دری کے واقعات اور جنسی تشدد کی خبروں  پر سوناکشی نے  اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ  ملک میں کہیں بھی لڑکیاں محفوظ نہیں ہیں۔ اگر ایسا ہی چلتا رہا تو کوئی بھی اس  ملک کی  بیٹی نہیں بننا چا ہے گی ۔وہیں خواتین کی خود مختاری کو  لیکر وقت بدل رہا ہے خواتین اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھا نے لگی ہیں۔

PunjabKesari
آج ایک طرف ملک میں لڑکیوں کو  دیویوں کی طرح پوجا جاتا ہے وہیں اپنے حق کے لئے لڑنا پڑتا ہے ۔ دہلی میں نربھیا کانڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ اس معاملے کو 7 سال ہوچکے ہیں ، لیکن پھر بھی  ایسی خطر ناک اور دل دہلا دینے والے واقعات ہو رہے ہیں، جبکہ ان کے خلاف  کئی طرح کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top