Latest News

ریل وزارت نے شیئر کیا اسٹنٹ کا خطرناک ویڈیو ، لوگوں کو دی یہ ہدایت

ریل وزارت نے شیئر کیا اسٹنٹ کا خطرناک ویڈیو ، لوگوں کو دی یہ ہدایت

نئی دہلی : سوشل میڈیاپر مشہور ہونے کے چکر میں کئی لوگ طرح طرح  سٹنٹ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اسی وجہ سے  کئی  بار وہ جو کھم اٹھا لیتے ہیں اور پل بھر کی غلطی سے ہی اپنا جان گنوا بیٹھتے ہیں۔ اسی کڑی میں آج  ریلوے وزارت کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے  یک ویڈڈیو شیئر کیا گیا ہے ، جس میں ایک لڑکا ٹرین میں کرتب کرتے ہوئے اچانک پٹڑیوںکے نزدیک آجاتا ہے اور یہ  دیکھ کر مسافروں کے ہوش اڑ جاتے ہیں۔ریل وزارت نے اس ویڈیو کو ٹویٹ کرنے کے ساتھ  ہی پیغام بھی لوگوں کو دیا ہے ۔

https://twitter.com/RailMinIndia/status/1229657940405227520?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1229657940405227520&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fsocial-media-stunts-ministry-of-railways-dilshan-1126235
ریل وزارت نے لکھا کہ ' چلتی ہوئی ٹرین سے اترنا چڑھنا غیر قانونی  ہے اور  جان لیوا  بھی ثابت  ہوسکتا  ہے ۔ممبئی میں 26 دسمبر کو دلشاد نام کے ایک لڑکا ٹرین کے باہر  اسٹنٹ کرتے ہوئے    اپنے اپنی جان گنوا چکا ہے ۔ اپنی حفاظت کو نظر انداز کرکے ٹرین کے باہر لٹکنا ، چلتی ٹرین  میں چڑھنا، حادثے کو دعوت ثابت ہوسکتی ہے۔

https://twitter.com/RailMinIndia/status/1211528262255427584?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1211528262255427584&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fsocial-media-stunts-ministry-of-railways-dilshan-1126235
اس سے قبل وزارت ریلوے نے دلشان نامی نوجوان کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں یہ نوجوان ممبئی میں لوکل ٹرین کے باہر لٹکا کر اسٹنٹ کر رہا تھا۔ تب اس نے راستے میں  آئے ایک کھمبے کو ٹکر ماری اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ وزارت ریلوے کے مطابق ، یہ واقعہ 26 دسمبر کو پیش آیا ، وزارت ریلوے نے اپنے ٹویٹر سے یہ ویڈیو جاری کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اس طرح کے اسٹنٹ کرنا غیر قانونی ہے اور یہ مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔ ریلوے نے کہا ہے کہ اپنی حفاظت کو نظرانداز کرتے ہوئے ، ٹرین میں چڑھنا  ، چلتی ٹرین میں سوار ہونا ، حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

 



Comments


Scroll to Top