National News

سمرتی ایرانی نے کیجریوال کو بتایا خواتین مخالف، کہی یہ بات

سمرتی ایرانی نے کیجریوال کو بتایا خواتین مخالف، کہی یہ بات

نئی دہلی :مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر خواتین مخالف ہونے کا الزام لگایا ہے۔محترمہ ایرانی نے مسٹر کیجریوال کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھاکیا آپ خواتین کو اتنا اہل نہیں سمجھتے کہ وہ خود فیصلہ کرسکیں کہ کسے ووٹ دینا ہے؟ اس کے آگے ایرانی نے ہیش ٹیگ لگایا# خواتین مخالف کیجریوال،۔
خیال رہے کہ سنیچر کی صبح اروند کیجریوال نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں لکھا تھا ووٹ ڈالنے ضرور جائیے... تمام خواتین سے خاص اپیل۔ جیسے آپ گھر کی ذمہ داری اٹھاتی ہیں ویسے ہی ملک اور دہلی کی ذمہ داری بھی آپ کے کندھوں پر ہے۔ آپ سبھی خواتین ووٹ ڈالنے ضرور جائیں اور اپنے گھر کے مردوں کو بھی لے جائیں۔ مردوں سے بات چیت ضرور کریں کہ کسے ووٹ دینا درست رہے گا۔
مسٹر کیجریوال کے اسی ٹوٹ کا جواب دیتے ہوئے محترمہ ایرانی نے انہیں خواتین مخالف بتایا۔
 



Comments


Scroll to Top