Latest News

دنیا کے لئے ٹینشن بنی دہلی کی ہوا ! سنگاپور نے شہریوں کے لئے جاری کی وارننگ

دنیا کے لئے ٹینشن بنی دہلی کی ہوا ! سنگاپور نے شہریوں کے لئے جاری کی وارننگ

انٹرنیشنل ڈیسک : سنگاپور کے ہائی کمیشن نے دہلی اور قومی دارالحکومت  خطے میں ہوا کے معیار کے  'سیویئر پلس' سطح تک پہنچنے کے بعد اپنے شہریوں کے لیے صحت اور سلامتی سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے۔ یہ انتباہ ایسے وقت میں آیا ہے جب  ہندوستانی حکام نے آلودگی سے نمٹنے کے لیے گریپ اسٹیج - 4 کے تحت انتہائی سخت پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔ سنگاپور ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ دہلی این سی آر میں مقیم سنگاپور کے شہری مقامی صحت سے متعلق ہدایات اور آلودگی سے جڑی پابندیوں پر سختی سے عمل کریں۔ یہ ایڈوائزری13  دسمبر کو کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ کی جانب سے گریپ اسٹیج چار نافذ کیے جانے کے بعد جاری کی گئی۔
گریپ اسٹیج - 4  کے تحت
تعمیراتی اور صنعتی سرگرمیوں پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔
اسکولوں اور دفاتر کو آن لائن یا ہائبرڈ طریقہ اپنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
بچوں، بزرگوں اور سانس یا دل کے مریضوں سے گھروں کے اندر رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔
باہر نکلتے وقت ماسک پہننا لازمی بتایا گیا ہے۔
 ہندوستان  میں سنگاپور کے سفیر سائمن وونگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر معلومات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دہلی این سی آر میں رہنے والے سنگاپور کے شہریوں کو آلودگی سے متعلق ہر سرکاری اطلاع پر توجہ دینی چاہیے۔ ہائی کمیشن نے یہ بھی خبردار کیا کہ گھنے اسموگ ( کُہرے ) کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے، جس سے فضائی پروازوں میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے اور متعدد ایئرلائنز نے پہلے ہی مسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ مسافروں کو پروازوں کی صورتحال جاننے کے لیے براہ راست ایئرلائنز سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ پیر کی صبح تقریبا آٹھ بجے مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق دہلی کا اوسط اے کیو آئی 452  درج کیا گیا، جو سیویئر زمرے میں آتا ہے۔ اتوار کو یہ عدد461  تک پہنچ گیا تھا۔
دہلی کے کئی علاقوں میں صورتحال مزید سنگین رہی
آنند وہار 493 ۔
وزیرپور 500 ، زیادہ سے زیادہ سطح۔
آر کے پورم 477 ۔
دوارکا سیکٹر 8-462 ۔
چاندنی چوک 437 ۔
آیا نگر406 ۔
اکشردھام، ایمس اور یشو بھومی سمیت دارالحکومت کے بڑے حصوں میں گھنا اسموگ چھایا رہا۔
سی اے کیو ایم نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ آلودگی کے موجودہ رجحان کو دیکھتے ہوئے دہلی این سی آر میں ہوا کے معیار کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے گریپ اسٹیج چار کی تمام دفعات فوری طور پر نافذ کی جا رہی ہیں، جو پہلے سے نافذ اسٹیج ایک، دو اور تین کے اقدامات کے علاوہ ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 401  سے اوپر کا اے کیو آئی سنگین صحت کے خطرات پیدا کرتا ہے اور لوگوں کو بیرونی سرگرمیوں کو محدود رکھنے کی ضرورت ہے۔
 



Comments


Scroll to Top