Latest News

دفعہ 370 ہٹائے جانے پر ریلی نکالی ہوتی تو یہ  دن نہیں دیکھنے پڑتے: آئشی گھوش

دفعہ 370 ہٹائے جانے پر ریلی نکالی ہوتی تو یہ  دن نہیں دیکھنے پڑتے: آئشی گھوش

ممبئی :جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین کی صدر آئشی گھوش نے ہفتہ کو کہا کہ اگر سماج نے آرٹیکل 370  منسوخ کئے جانے کے خلاف آواز اٹھائی ہوتی تو 'آج ہمیں یہ دن نہیں دیکھنا پڑتا۔دہلی میں پانچ جنوری  کو جے این یو احاطے میں نقاب پوش حملہ آوروں کی طرف طلباء پر کئے گئے حملے میں زخمی ہوئیں گھوش نے یہاں 'ممبئی  کلیکٹو' میں ایک بحث میں یہ کہا۔ 
انہوں نے ملک کی موجودہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، '' ہمارے آئین پر پہلا حملہ اس وقت کیا گیا جب کشمیر میں دفعہ 370 کو ہٹا دیا گیا۔اگر ہم نے اس وقت ریلی  نکالی ہوتی ہو تو ہمیں یہ دن نہیں نہیں دیکھنے پڑتے۔
جموں کشمیر کو خصوصی درجہ فراہم کرنے والے آئین کے آرٹیکل 370 کی زیادہ تر دفعات اگست میں منسوخ کر دی گئی تھی  اور ریاست کو دومرکز کے زیر انتظام  ریاستوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔گھوش نے کہا، '' یہ صرف طلبا کی لڑائی نہیں ہے، وہ اکیلے اس کو ختم نہیں کر سکتے۔ انہیں امید ہے کہ معاشرے کا ہر طبقہ اٹھے گا اور مل کر لڑے گا۔
 



Comments


Scroll to Top