National News

جموں کشمیر: شوپیا ں میں سکیورٹی  فورسز نے تین دہشت گردوں کو کیا ہلاک،  تلاشی مہم جاری

جموں کشمیر: شوپیا ں میں سکیورٹی  فورسز نے تین دہشت گردوں کو کیا ہلاک،  تلاشی مہم جاری

سرینگر: سکیورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر میں اپنی دہشت گرد مخالف مہم کو جاری رکھتے ہوئے پیر کو شوپیاں میں تین  دہشت گردوںکو اینکاؤنٹر میں مار گرایا ہے۔ پولیس کو شوپیاں کے ایک گھر میں میں تین دہشت گردوں کے خفیہ ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیر لیا۔قریب دو گھنٹے تک چلے اینکانٹر میں سیکورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو مار گرایا۔سیکورٹی فورسز پورے علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔

PunjabKesari
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے موجود ہونے کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے شوپیاں ضلع کے واچی علاقے میں محاصرے کرکے تلاش مہم شروع کی۔ دہشت گردوں سے ہتھیار ڈالنے کو کہا گیا لیکن انہوں نے سیکورٹی فورسز پر گولیاں چلانی شروع کر دیں، جس کے بعد دونوں جانب سے تصادم شروع ہو گیا۔انہوں نے بتایا، '' تصادم میں حزب المجاہدین کے تین دہشت گرد مارے گئے۔ ان میں سے ایک دہشت گرد کی شناخت عادل احمد کے طور پر ہوئی ہے۔وہ  پولیس افسر تھا جو 2018 میں   نوکری چھوڑ کر واچی کے اس وقت کے ایم ایل اے اعجاز احمد میر کی سرکاری رہائش سے سات اے کے  رائفل لے کر فرار ہو گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ باقی دو دہشت گردوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top