Latest News

راہل کے بیان پر شیو سینا کی نصیحت:ہم نہرو، گاندھی کا احترام کرتے ہیں، آپ ویر ساورکر کی توہین نہ کریں

راہل کے بیان پر شیو سینا کی نصیحت:ہم نہرو، گاندھی کا احترام کرتے ہیں، آپ ویر ساورکر کی توہین نہ کریں

ویر ساورکر پر جاری گھمسان کے درمیان اب شیو سینا    نے بھی بیان دیا ہے ۔شیو سینا ترجمان سنجے راوت نے ہفتے کو کہاکہ  ' نہرو گاندھی کی طرح ساورکر نے بھی  ملک کے لئے زندگی قربان کی ۔ ساور کر صرف مہاراشٹر کے لئے نہیں بلکہ پورے ملک کے لئے ایک وردان تھے۔ انہوں نے کہا ایسے مہانائیکوں اور عظیم شخصیات کا احترام ہونا چاہئے ۔

https://twitter.com/rautsanjay61/status/1205820974001577984?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1205820974001577984&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Frahul-gandhi-savarkar-shiv-sena-sanjay-raut-congress-maharashtra-1-1145918.html
سنجے راوت نے ٹویٹ میں کہا کہ  ویر ساورکر نہ صرف مہاراشٹر  بلکہ ملک کے بھی بھگوان تھے ۔  ساورکر پر ملک کو فخر اور ناز ہے ۔ نہرو اور  گاندھی کی طرح ساورکرنے بھی ملک کے لئے قربانی دی ہے ۔ایسی عظیم شخصیات کا احترام کیا جانا چاہئے ۔ انہوں  دوسرے ٹویٹ میں کہاکہ  ہم پنڈت  نہرو، مہاتما گاندھی کا احترام کرتے ہیں، آپ ویر ساورکر کی توہین نہ کریں۔   جے ہند۔

https://twitter.com/rautsanjay61/status/1205826892554801153?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1205826892554801153&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Frahul-gandhi-savarkar-shiv-sena-sanjay-raut-congress-maharashtra-1-1145918.html
غور طلب ہے کہ  ہفتے کو کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی نے   دہلی کے رام لیلا میدان میں منعقد بھارت بچاؤ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ' ریپ ان انڈیا ' والے بیان پر کہا کہ میں راہل ساورکر نہیں ، راہل گاندھی ہوں، میں نریندر مودی سے کبھی معافی نہیں مانگوں گا ۔
در اصل  جھارکھنڈ میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی نے  ملک کو ' میک ان انڈیا 'کا  نعرہ دیا  تھا ۔ لیکن ملک میک ان انڈیا کی جگہ ' ریپ ان انڈیا ' بن گیا ہے ۔راہل گاندھی کے اس بیان پر جمعہ کو پارلیمنٹ میں  کافی ہنگامہ اور اپوزیشن نے  ان سے معافی کا مطالبہ کیا تھا ، جس راہل نے  یہ رد عمل دیا ہے ۔



Comments


Scroll to Top