ممبئی: شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے پیر کو کہا کہ 2022 کے صدارتی انتخابات کے لئے تمام سیاسی پارٹیوں کو این سی پی سربراہ شرد پوار کے نام پر غور کرنا چاہئے۔راوت نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 2022 تک صدارتی امیدوار کا فیصلہ کرنے کے لئے' ہمارے پاس ' کافی تعداد ہو جائے گی۔

بتادیں کہ پوار نے حال ہی میں مہاراشٹر میں مخلوط حکومت بنانے کے لئے شیوسینا، این سی پی اور کانگرس کو ایک ساتھ لانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔راوت نے کہا کہ ' شردپوار ملک کے سینئر لیڈر ہیں۔مجھے لگتا ہے کہ 2022 میں ہونے والے صدر کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ان کے نام پر غور کرنا چاہئے۔

وہیں این سی پی کے رہنما ماجد میمن نے نے بھی کہا کہ شرد پوار کو اگلا صدر بنانے کے لئے حمایت حاصل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے جس کے مثبت نتائج مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال 2022 تک اس کے لئے تمام غیر بی جے پی پارٹیوں کو ایک ساتھ لایا جائے گا۔میمن نے دعوی کیا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی لہر کو کم کرنے میں بھی اس سے مدد ملے گی۔