Latest News

سی اے اے پر تشدد کے درمیان راحت اندوری نے دیا امن کا پیغام، کہا - ہندوستان محبت کا ملک ہے

سی اے اے پر تشدد کے درمیان راحت اندوری نے دیا امن کا پیغام، کہا - ہندوستان محبت کا ملک ہے

مشہورشاعر راحت اندوری شہرت ترمیمی قانون( سی اے اے ) اور قومی شہری رجسٹر( این آر سی )کو لیکر ملک بھر میں ہو رہے پر تشدد مظاہروں کے بیچ امن کا پیغام دے رہے ہیں۔ وہ لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ ہندوستان محبت کا  ملک ہے  ، یہاں نفرت کی بالکل گنجائش نیں ہے ۔ ہندو- مسلمان، سکھ-  عیسائی کا بھید چھوڑو، آپس میں پیار کرو۔

PunjabKesari
وہیں شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) اور این آر سی  کی مخالفت میں تلخ تبصرے اب تک آ رہے ہیں۔ جگہ - جگہ احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ کئی ریاستوں  میں پرتشدد مظاہرے ہورہے ہیں۔ سرکاری اور پرائیویٹ املاک نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ اسے ماحول سے شاعر راحت اندوری بے حد دکھی ہیں۔ وہ لوگوں کے درمیان پنپ رہی اس نفرت سے حیران ہیں۔ وہ کہہ  رہے ہیں کہ  کیا ہوگیا ہے  لوگوں کو۔

https://twitter.com/rahatindori/status/1207907342546821120
انہوں نے ایسے ماحول میں لوگوں کہا' میں یہ کہنا چاہوں گا کہ یہ ملک محبتوں کا ملک ہے ، نفرتوں کے لئے یہاں بالکل گنجائش نہیں ہے ۔ نفرت کا سفر ایک - دو قدم ، تم تکھ جاؤ گے ، ہم بھی تھک جائیں گے ۔یہ نفرت کی ہوائیں کچھ دن کی ہیں۔ یہ ہوا کے جھوکے کی طرح آتی ہیں اور چلی بھی جاتی ہیں۔میری خدا سے دعا ہے کہ  یہ ملک پھر سے صاف ہوا میں اسی طرح سانس لے ، جو ملک ہمارے بزرگوں کا تھا، جو ملک  ملک ہماری کہانیوں میں تھا ، جو پرانے لوگوں نے سوچھا تھا ، جو آج کا نوجوان سوچتا ہے ۔ یہ ترقی کا ملک ہے اور ترقی کرتا رہے یہی میری دعا ہے ۔

PunjabKesari
سی اے اے اور این آر سی کو ابھی حال میں کیا گیا راحت اندور ی ٹویٹ بھی چرچا کا موضوع بنا ہوا ۔ اس میں انہو ںنے لکھا تھا کہ  ' آپ ہندو، میں مسلمان، وہ سکھ... یار چھوڑو ۔ یہ سیاست ہے ۔ چلو عشق کریں۔ اس ٹویٹ کو ہیش ٹیگ سی اے اے اور این آر سی بھی کیا گیا۔



Comments


Scroll to Top