Latest News

سونیا گاندھی پر بوجھ ڈالنا نامناسب، لوگوں کو امید کہ راہل گاندھی بدلیں گے فیصلہ: ششی تھرور

سونیا گاندھی پر بوجھ ڈالنا نامناسب، لوگوں کو امید کہ راہل گاندھی بدلیں گے فیصلہ: ششی تھرور

نئی دہلی: کانگرس لیڈر ششی تھرور نے راہل گاندھی پارٹی کے صدر عہدے پرممکنہ واپسی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ سونیا گاندھی پرکانگرس کو چلانے اور پارٹی کو دوبارہ مضبوط کرنے کی ذمہ داری دینا نا مناسب ہے۔ ششی تھرور نے بھی غیرگاندھی کے پارٹی صدر بننے کے امکانات کو مسترد کردیا اورکہا کہ خاندان کانگرس کارکنان کے دلوں میں 'اچھے اخلاق' کی وجہ سے 'خصوصی جگہ' رکھتا ہے۔

PunjabKesari
ششی تھرور نے کہا، 'مجھے نہیں لگتا کہ ہم 'غیرفعال' ہیں۔ راجستھان، پنجاب، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور پڈوچیری میں پانچ مضبوط اور مؤثرحکومتیں ہیں، جو اپنے بہتر انتظامیہ کے ذریعہ ہرایک دن یہ دوہراتی ہیں کہ اگر مرکز میں کانگر  س کی حکومت آگئی تو ہمارے منصوبے کیا ہیں۔ ششی تھرور نے کہا، ہم نے اپنے گزشتہ اختلافات کو بھی دورکیا ہے اور علاقائی جماعتوں کیساتھ عملی اتحاد بنایا ہے۔ اس کے نتیجے کے طورپر مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اتحاد ہوا ہے، اچھا کام بھی کر رہے ہیں۔ ایسے میں ہماری موجودہ حالت کو غیرفعال بتا دینا غلط ہے۔

PunjabKesari
سونیا گاندھی کی تقرری ایک عارضی قدم
کانگرس صدر سے متعلق سوال پر ششی تھرورنے کہا، 'سونیا گاندھی کی تقرری ایک عارضی قدم تھا اور ہم میں سے کئی لوگ مانتے ہیں کہ ان پر بوجھ ڈالنا مناسب نہیں ہے۔ ہم غیر معینہ مدت کیلئے ایک ایسے صدر پربوجھ نہیں بڑھا سکتے ہیں۔ میں مانتا ہوں کہ کئی لوگ سوچتے ہیں کہ وہ پارٹی کی قیادت کرنے کیلئے سب سے شاندار ہے۔ کیونکہ انہوں نے اتنے طویل وقت تک مؤثر طریقے  سے کام کیا۔

PunjabKesari
ششی تھرور نے کہا، 'کانگرس میں اب بھی کئی لوگوں کو امید ہے کہ راہل گاندھی اپنا من بدلیں گے اور ایک بار پھرپارٹی کی قیادت سنبھالیں گے۔ ہمارا بھروسہ ہے کہ ان کے پاس پارٹی کو ایک ساتھ آگے ل جانے اور اس میں تبدیلی کرنیکی صلاحیت اور نظریہ ہے۔ اگر وہ دوبارہ اس عہدے پر آنے کے لئے تیار ہوتے ہیں تو یہ جتنی جلدی ہو اتنا اچھا، لیکن اگر وہ اپنے فیصلے کو لیکر اٹل ہیں تو ہمیں ایک سرگرم اورفعال اورکل وقتی قیادت کی تلاش کی ضرورت ہے تاکہ قوم کی امیدکے مطابق آگے بڑھ سکے'۔
 



Comments


Scroll to Top