National News

پاکستان میں یوم آزادی پر غیر ملکی ماں بیٹی کے ساتھ ہجوم  نے کی شرمناک حرکت، ویڈیو وائرل

پاکستان میں یوم آزادی پر غیر ملکی ماں بیٹی کے ساتھ ہجوم  نے کی شرمناک حرکت، ویڈیو وائرل

اسلام آباد: پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر گھومنے آئی 2 غیر ملکی لڑکیوں کے ساتھ ہجوم  نے کی شرمناک حرکت ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ یہ واقعہ 14 اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر دارالحکومت اسلام آباد کا ہے۔ ویڈیو میں دو غیر ملکی سیاح ماں اور بیٹی کو کچھ لوگ گھیرے ہوئے  نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ خاتون اور اس کی بیٹی کس طرح خوفزدہ نظر آرہی ہیں۔ وہ کسی طرح اس جگہ سے نکلنا چاہتی ہیں۔ اس دوران لوگ ان پر طرح طرح کے تبصرے بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔ کچھ لوگ اپنے موبائل فون پر ان کی ویڈیو بھی بنا رہے ہیں۔

پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق، اسلام آباد پولیس نے یوم آزادی (14 اگست) کے موقع پر دارالحکومت کے ایک پارک شکرپریاں ہلز میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر چار مردوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاری واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عمل میں آئی۔ ایف آئی آر پیر (15 اگست) کو ابپارہ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ مردوں کے ہجوم نے یوم آزادی پر غیر ملکی خواتین کو ہراساں کیا اور ان کی توہین کی۔اس کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے آج جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ چار مشتبہ افراد، جن کی شناخت سجاد احمد، عادل کریم، ریاض خان اور ذاکر اللہ کے نام سے ہوئی ہے، ٹیکسلا کے رہائشی ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ہم نے ملزمان سے واقعے کی ویڈیو بھی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان افراد کی شناخت نیشنل ڈیٹا بیس اور رجسٹریشن اتھارٹی کی مدد سے کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top