Latest News

شاہین باغ کی خاتون مظاہرین ملک کو مزید تقسیم نہیں ہونے دیں گی: سیتا رام یچوری

شاہین باغ کی خاتون مظاہرین ملک کو مزید تقسیم نہیں ہونے دیں گی: سیتا رام یچوری

نئی دہلی:قومی شہریت  ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ میں جاری مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور سابق رکن پارلیمنٹ سیتا رام یچوری نے کہا کہ آج 26جنوری یوم جمہوریہ کا دن ہے اسی دن آئین کا نفاذ عمل میں آیا تھا اس لئے آج ہم لوگ آئین کی حفاظت کا حلف لیتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شاہین باغ کی خواتین ملک کو بچانے نکلی ہیں اور وہ ملک کو مزید تقسیم نہیں ہونے دیں گی۔انہوں نے کہا کہ فسطائی طاقت کچھ بھی کرلے لیکن  ملک کو بٹنے نہیں دیں گے۔
 



Comments


Scroll to Top