نئی دہلی :شاہین باغ کے مظاہرین کی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات نہیں ہو پائی ہے۔ اتوار کی صبح مظاہرین نے امت شاہ سے ملنے کے لئے مارچ نکالا تھا، لیکن پولیس کی جانب سے ان کو روک دیا گیا ۔ اگرچہ علاقے میں بھاری سیکورٹی فورسز تعینات ہے۔ڈی سی پی( جنوب، مشرقی دہلی) آر پی مینا نے کہا کہ مظاہرین کی درخواست نئی دہلی ضلع کی پولیس کے ذریعہ پولیس ہیڈکوارٹر بھیج دی گئی ہے۔ اس کی ایک نقل احتجاج کار دادیوں کو بھی دی گئی ہے۔ ان کی درخواست ابھی زیر التوا ہے۔
https://twitter.com/ANI/status/1228966033748217857?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1228966033748217857&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-shaheen-bagh-protestors-stopped-from-marching-to-amit-shah-s-home-na-293976.html
پولیس آفیسر آر پی مینا نے کہا، شاہین باغ مظاہرین نے ہمیں بتایا کہ وہ وزیر داخلہ امت شاہ سے ملنے کے لئے مارچ نکالنا چاہتے ہیں، لیکن ہم نے اس کے لئے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس اپوائنمنٹ نہیں تھا۔ وزیر داخلہ امت شاہ سے اپوئنمنٹ ملنے کے بعد ان کی ملاقات کا نظم کیا جائے گا ۔ ہم ان سے بات کر رہ ہیں ، امید ہے کہ وہ مان جائیں گے ۔ دہلی پولیس نے سنیچر کی رات شاہین باغ کے مظاہرین سے فہرست مانگی تھی کہ جو لوگ وزیر داخلہ سے ملنے جانا چاہتے ہیں، ان کے نام دے دیں۔
دلی پولیس نے کہا کہ ہم نے شاہین باغ کے مظاہرین سے پوچھا ہے کہ وفد میں کون۔ کون شامل ہیں جو آج وزیر داخلہ امت شاہ سے ملنا چاہتے ہیں۔ تاکہ ہم میٹنگ سے پہلے منصوبہ بندی کر لیں، لیکن انہوں نے کہا کہ وہ سبھی جانا چاہتے ہیں۔ ہم نے اس سے انکار کیا ہے لیکن ہم دیکھیں گے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔ پولیس کو تحریری طور پر دئیے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ 4,000 سے 5,000 مظاہرین شاہ کے گھر کی طرف مارچ کریں گے۔