Latest News

شاہین باغ مظاہرین نے چوتھے دن بات چیت کے بعد کھولانوئیڈا- فرید آباد جانے والا  ایک راستہ

شاہین باغ مظاہرین نے چوتھے دن بات چیت کے بعد کھولانوئیڈا- فرید آباد جانے والا  ایک راستہ

نئی دہلی : شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں گزشتہ 70 دنوں سے بند دہلی نوئیڈا-  فرید آباد روڈ کو ہفتہ کو مظاہرین نے کھول دیا ہے۔  راستہ کھلنے پر لوگوں میں جم کر خوشی منائی ۔یہ راستہ کھل جانے سے عام معمولات زندگی بحال ہوںگی  اور لوگوں کی پریشانی دور ہو گی۔ اس راستے سے صرف چھوٹی گاڑیاں کار اور بائیک ہی جاسکتی ہیں۔  
کونسا راستہ کھولا
بتا دیں کہ دہلی نوئیڈا-فرید آباد راستے پر گزشتہ 2 ماہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔یہ راستہ ہولی فیملی اور بٹلہ ہاؤس سے  ہوتے ہوئے  نوئیڈا اور فرید آباد  جاتا ہے۔یہ راستہ آگے جاکر نوئیڈا کی طرف اچھا ہے ، لیکن   فرید آباد کی طرف جانے والا راستہ بے حد تنگ ہے۔  مظاہرین نے صرف ایک طرف کا راستہ کھولا ہے حالانکہ واپس جانے والے راستے پر اب بھی بیریکیڈ لگے ہیں۔

PunjabKesari
اس کی وجہ یہ ہے کہ اس پر کوئی کٹ نہیں ہے اور آگے واپسی کے راستے پر ہی احتجاج ہو رہا ہے۔اس کھلنے سے جام سے کوئی راحت نہیں ملنے والی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق جو بیریکیڈ مہامایا فلائی اوور پر لگایا گیا، اس کھولنا تب تک ممکن نہیں ہے جب تک کہ احتجاج کی ایک سائیڈ کا روڈ نہیں کھل جاتا ہے، کیونکہ اس روڈ پر  ٹریفک  بہت زیادہ ہے۔  اس طرح شاہین باغ مظاہرین  نے  اہم راستے کو نہیں کھولا ہے ، صرف ایک متبادل راستہ کھولا ہے -

https://twitter.com/ANI/status/1231189127120310273?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1231189127120310273&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fdelhi-shaheen-bagh-protesters-open-the-way-to-noida-and-faridabad-1128071
سی اے اے  کی واپسی تک نہیں کھلے گا راستہ 
سپریم کورٹ کی طرف سے شاہین باغ کی کارکردگی پر بات چیت کے لئے مقرر کئے گئے مذاکرات کاروں اور مظاہرین کے درمیان ہفتہ کو چوتھے دن بھی اتفاق نہیں بن پایا۔سینئر وکیل سادھنا رام چندرن آج اکیلے یہاں آئی اور بات چیت شروع کی لیکن مظاہرین نے پھر سے شہریت ترمیمی قانون کو واپس لینے تک مظاہرے  کے مقام پر رہنے کی بات دوہرائی۔ عدالت کی طرف سے مقرر ثالثی پینل میں شامل رام چندرن نے کہا ہے کہ وہ یہاں شاہین باغ کے دھرنے  مظاہرے کو ختم کرنے کے لئے نہیں آئے ہیں۔ وہ صرف یہاں راستہ کھلوانے کے لئے آئے ہیں-

PunjabKesari
دہلی پولیس کمشنرسے تحریری یقین دہا نی کراۓ
بات چیت کے دوران مظاہرین نے ایک طرف کی سڑک کھولنے کے لئے کچھ شرائط رکھی ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ انہیں 24 گھنٹے سیکورٹی مہیا کرائی جائے اور عدالت عظمیٰ  اس سلسلے میں حکم جاری کرے۔ دہلی پولیس کمشنر کو ان کی حفاظت کو لے کر تحریر میںیقین دہانی کرائی جائے۔  مظاہرے  میں شامل شاہین کوثر نے  مذکرات  کارکو بتایا کہ گزشتہ چار دن سے مذاکرات سڑک کھلوانے کو لے کر ان سے بات چیت کر رہے ہیں لیکن ابھی تک حل نہیں نکل پایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں بیٹھی سب سے زیادہ خواتین نے ایک طرف کی سڑک کھولنے کو لے کر رام چندرن کے سامنے اپنی سکیورٹی کو یقینی بنانے کا مسئلہ اٹھایا اور اس سلسلے میں تحریری یقین دہانی کا مطالبہ کیا ہے۔

PunjabKesari
شاہین باغ اور طلباء کے خلاف درج کیس واپس لئے  جائیں
کوثر کے مطابق رام چندرن نے ان لوگوں کی باتوں کو سننے کے بعد کہا کہ ان کے مطالبات کو عدالت کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ شاہین باغ اور جامعہ کے طلباء اور مقامی لوگوں کے خلاف درج کیس واپس لئے جائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں ہوا  ہر واقعہ کی جانچ پڑتال کرنا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی مظاہرے  کے مقام  سیکورٹی کے لئے سٹیل شیٹ کا استعمال کیا جائے۔ 



Comments


Scroll to Top