Latest News

شاہ نے پلوامہ حملے کے شہیدوں کو پیش کیا خراج عقیدت، کہا- ملک ان کی عظیم  قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گا

شاہ نے پلوامہ حملے کے شہیدوں کو پیش کیا خراج عقیدت، کہا- ملک ان کی عظیم  قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گا

نئی دہلی:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پچھلے سال پلوامہ میں مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کے جوانوں پر ہوئے خودکش حملے میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ ملک ان کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔
مسٹر شاہ نے ٹویٹ کرکے کہا،ہندوستان اپنے ان بہادر فوجیوں اور گھروالوں کا ہمیشہ احسان مند رہے گا جنہوں نے ملک کی خود مختاری اور سالمیت کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دی تھی۔
واضح رہے کہ پچھلے سال 14فروری کو جیش محمد کے ایک خودکش حملہ آور نے پلوامہ ضلع میں سی آر پی ایف کے ایک قافلے کو نشانہ بناتے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے لدی کار سے دھماکے کو انجام دیا تھا۔اس بزدلانا حملے میں 40سے زیادہ سی آر پی ایف جوان شہید ہوگئے تھے اور 10سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔
اس کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے خیبر پختونخوا کے بالا کوٹ شہر میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر فضائی حملے کئے تھے اور متعدد بم گرائے تھے، جس میں کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top